Chitral Times

Nov 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے۔ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے پر پیر کے دن احتجاجی مظاہرے کا اعلان، تجار برادری کے زمہ داران بھی شریک ہونگے 

شیئر کریں:

اے۔ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے پر پیر کے دن احتجاجی مظاہرے کا اعلان، تجار برادری کے زمہ داران بھی شریک ہونگے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )تجار یونین چترال بازار عبوری کابینہ ،بازار انتخابات کے لئے نامزد امیدواران اور مشاران چترال بازار کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت سابق صدر تجار  یونین چترال حاجی جلیل منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نامزد امیدواران اور مشاران چترال بازار کے فیصلے کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے روئے کے خلاف  کل پیر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیاسی قائدین، وکلا برادری اور دیگر اسٹاک ہولڈر کے ساتھ تجار یونین چترال کے زمہ داران بھی شریک ہونگے ۔

واضح ریے کہ دویفتے پہلے اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال اور ان کے عملے کی طرف سے منیجر ٹی سی ایس کی گرفتاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چلی تھی ۔

چترال کے سیاسی وسماجی شخصیات، وکلا برادری اوردیگر نے اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈی سی چترال کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی تسلی بخش کاروائی نہ ہونے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے پر جلسے کی کال دی گئی جو لاہور میں ختم نبوت کے جلسے کی وجہ سے منسوخ کی گئی اور پیر 9ستمر کو نماز ظہر کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع لوئر چترال میں اسسٹنٹ ڈائیرکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور برانچ منیجر ٹی سی ایس کے درمیان بد مزگی کے واقعے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر کچھ افراد کی طرف سے اپنے ذاتی مفاد کیلۓ اچھالا جا رہا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے اس واقعہ کا نوٹس لیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو انکوائری افیسر مقرر کیا ہے -جبکہ واقعہ کی ویڈیو میں نظر انے والےلیویز اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔انکوائری آفیسر نے مورخہ 5 ستمبر کو فریقین کو طلب کیا تھا اور ان کے بیانات بھی قلمبند ہو چکے ہیں اور انکوائری افیسر واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیکر مکمل ثبوتوں اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوۓ اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔ جس کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف قرار واقعی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92950