
ایون میں دریائے چترال کے کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا میں ڈوب گئے ایک کو بچایا گیا،
ایون میں دریائے چترال کے کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا میں ڈوب گئے ایک کو بچایا گیا،
چترال: موڑدہ آیون میں دریائے چترال کے کنارے کھیلتے کھیلتے ایک بچی کے پیروں تلے زمین ٹوٹنے سے بچی دریا چترال میں گر گئی ان کو بچاتے کی کوشش میں دوسری بچی بھی دریا کے موجوں کی نذر ہوگئی ،خوش قسمتی سے شمس العارفین ریٹائرڈ سکاؤٹس قریب ہی اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا شور کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گئے اور دریائے چترال کے موجوں سے لڑتے لڑتے ایک بچی کو زندہ بچا لیا تاہم دوسری بچی جو کہ فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی جانبحق ہوگئی
Shamsul Arifeen
دوسرے کی جان بچانے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالنا یقینا بہت ہی مشکل کام ہے شمس العارفین نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دریا سے ایک بچی کو زندہ نکال لیا ایسے لوگ صرف اپنے لئے نہیں جیتے بلکہ یہ معاشرے کے لئے جیتے ہیں معاشرے کے ان روشن چہروں کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے ہونا تو یہ چاہئیے کہ حکومتی سطح پر بھی ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو رب تعالیٰ شمس العارفین صاحب کو لمبی عمر اور صحت تندرستی عطا فرمائے اور مرحومہ بچی کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں اور بچیوں کو دریا کنارے سیر و تفریح اور گھوم پھیرنے سے منع کریں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے
واضح رہے کہ دریا چترال آیون کی زرخیز زمینوں کو تو پہلے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ہے سیفٹی وال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہاں پر جانی نقصان بھی ہوا ۔
آیون میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک انسان کی زندگی بچانے والا آج کا ہمار ہیرو شمس العارفین ہے
اظہار کاظمی ایون چترال