Chitral Times

May 17, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر کی بہتولی بنگلہ کنزر وینسی غیر قانونی ہے جو علاقے کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ توشی شاشاگیم ریزرو صدورپریس کانفرنس 

شیئر کریں:

ایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر کی بہتولی بنگلہ کنزر وینسی غیر قانونی ہے جو علاقے کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ توشی شاشاگیم ریزرو صدورپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )توشی شا شا کنزرونسی کے12 ویلج کنزرویشن کمیٹیوں (وی سی سی) میں اوغ دیر کریم آباد کے صدر علی احمد، کسیٹ کے جنرل سیکرٹری دوست محمد، شوغور کے جنرل سیکرٹری فضل خان، کریم آباد کے ایگزیکٹو ممبر صلاح الدین، بل پھوک ایگزیکٹو ممبر زیر بلی خان اور محب علی اور پی ٹی آئی کے لیڈر نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہتر چترال اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے اپنی حیثیت کا ناجائز استعما ل کرتے ہوئے مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے معاوضوں میں سے 90لاکھ روپے اپنے نام کرلیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ فاتح الملک علی ناصر نے بوختولی بنگلہ وی سی سی کو اپنی ذاتی اثرو رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے بنوایا تھاجبکہ توشی شا شاکنزرونسی کے 12وی سی سیز نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔ان کاکہنا تھاکہ اس خطیررقم سے یونین کونسل کریم آباد میں ایجوکیشن اور دوسرے سیکٹر ترقیاتی کام ہوسکتے تھے جس سے ان کو محروم کیا گیا۔ انہوں نے ڈی ایف او وائلڈ لائف پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جعلی دستخطوں سے بوختولی بنگلہ کی وی سی سی کو رجسٹرڈ کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف کی بالادستی کے لئے ووٹ دیا تھا لیکن ان ہی کا ووٹ لے کر ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جس سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے جس کے خلاف وہ عدالت میں جانے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان، بیرسٹر گوہر، وزیر اعلیٰ اور جنید اکبر سے اپیل کی کہ اس واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔

 

 

chitraltimes toshi shasha conservancy press confrence 2

 

chitraltimes toshi shasha conservancy press conference

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101445