Chitral Times

Nov 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے وزیرزادہ چیئرمین ڈیڈک چترال تعینات، وزیراعظم ودیگرحکام کا شکریہ ..وزیرزادہ

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے ایم پی اے وزیرزادہ کو چئیرمن ڈسٹرکٹ ڈویلمپنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک) تعینات کیا گیا ہے . جسکی نوٹفیکشن منگل کے روز جاری کردی گئی .
دریں اثنا چیرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزیری کمیٹی چترال وزیرزادہ نے کہا ہے . کہ چترال کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کرنا ان کا خواب ہے.اوروہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سےٹیلی فون پر چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے کیا . انہوں نے کہا.کہ چترال کے اہم مسائل میں سڑکیں ترجیحی حثیت کی حامل ہیں . خاص کر موجودہ وقت میں حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں جو اقدامات جاری ہیں ان میں روڈذ کا اہم کردار ہے. یہی وجہ ہے کہ حکومت چترال ایون رمبور بموریت بریر روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیرکی منظوری دے دی ہے .اور ایک مہینے کےاندر سڑکوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ سنٹرلائزیشن کا مسئلہ حل ہو چکا ہے . جبکہ ری ٹینڈر کا مسئلہ بھی ختم کرکے سابقہ ٹینڈر پر ہی کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے . اس حوالے سے پیپرا کی طرف سے نیشنل ھائی وے اتھارٹی کے سامنے جو تجاویز پیش کئےگئے تھے. این ایچ اے ان سے بھر پور اتفاق کرکے کام میں پیش رفت کی ہے . اور انشا اللہ ایک مہینے کے اندر سڑکوں کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا . انہوں نے سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا . کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو صنعت کے طور پر ترقی دینے پریقین رکھتی ہے. اور اس شعبے کو آمدن کا ذریعہ بنانےکیلئے خود وزیر ا عظم انتہائی دلچسی رکھتے ہیں. آن لائن ویزا سسٹم, این او سی کا خاتمہ اور نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی وغیرہ ایسے کام ہیں . جو اس شعبے کی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو ں گے. چیرمین ڈیڈ ک وزیرزادہ نے چترال کالاش ویلیز روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کو ممکن بنانے پر وزیر اعظم عمران خان , وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان,وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور منسٹر کھیل وثقافت عاطف خان کا شکریہ ادا کیا .
wazir zada notification


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21112