
ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔ توشی شاشاکنزرونسی کے ایگزیکٹیو ممبرکے ساتھ صدور کا جوابی پریس کانفرنس
ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔ توشی شاشاکنزرونسی کے ایگزیکٹیو ممبرکے ساتھ صدور کا جوابی پریس کانفرنس
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) توشی شا شا کنزرونسی کے وی سی سیز پرسان، اوغ دیر، سین، خورا لشٹ، البرہان کے صدور اور جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹوممبران شہزادہ امیر حسنات الدین المعروف شہزادہ گل، شیرولی، عبدالحکیم، عمر فاروق، مسلم خان، محمد مظفر خان، مرزا خان، گل سمبر اور دوسروں نے ایک اور پریس کانفرنس کے ذریعے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے خلاف الزامات کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وی سی سی سوفیصد قانونی اور ضوابط کے عین مطابق ہے جس کی منظوری 12میں سے 9وی سی سیز کے صدور نے دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ علی احمد اوغ دیر کا صدر نہیں ہے جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاتح الملک علی ناصر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر منفی مہم چلائی جارہی ہے اور ان کے خلاف پریس کانفرنس میں سراسر غلط بیانی کی گئی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فاتح الملک کا درخواست وی سی سی کی قیام کے لئے پہلے سے موجود تھا جس کا وہاں پر ہزاروں چکورم زمین موجود ہے ا ور اس سال ٹرافی شکارکے قابل مارخور ان ہی کے زمین پر دستیاب ہوا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال دو اور بھی وی سی سیز شوغور اور گہیریت میں رجسٹرڈ ہوئے تھے جبکہ موثر کنزرویشن کے لئے وی سی سیز کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا جوکہ پہلے سے ہوتاآیا ہے جب 1998میں ان کی تعداد صرف 7تھی جبکہ اگلے پانچ سالوں کے دوران ان کی تعداد 12ہوگئی اور بوختولی بنگلہ وی وی سی کا قیام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اور اسے سیاسی رنگ دینا قطعاً غیر مناسب ہے۔ انہوں نے سیاسی قائدین پر زور دیاکہ وہ کنزرویشن کو سیاست کا شکار نہ کرے۔