Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال کے زیراہتمام انٹرسکولز ٹورنامنٹ کے رنگارنگ افتتاحی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال کے زیر اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا . افتتاحی تقریب گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے نئے تعمیر شدہ فٹبال اسٹیڈیم میں‌ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایکٹیڈ چترال کے ایریا کوراڈنیٹرنگاہ حسین اورصدارت دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل مس کیری شوفلڈ نے کی. تقریب میں‌ چترال اورمضافات کے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں‌کے طلباء نے حصہ لیا. جنھوں نے اپنے اپنے سکول کے بینرز اُٹھارکھےتھے .تقریب کے شروع میں‌پرچم کشائی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا .
.
انٹرسکولز ٹورنامنٹ میں مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں‌کے فٹ بال اورکرکٹ کی تیس تیس ٹیمیں، بیڈ منٹن کے 18، ٹیبل ٹینس کی 22 اور رسہ کشی کے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نومبرکے وسط تک جاری رہیگا . جس کے بعد کامیاب ٹیمیں‌ ڈویژنل سطح کے مقابلوں‌میں حصہ لیں‌گے . تقریب سے مس کیری اورمہمان خصوصی نے بھی خطاب کیا. اوراس ٹورنامنٹ کو بچوں‌کیلئے انتہائی صحت افزاورانکی ٹیلنٹ کو نکھارنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا.افتتاحی تقریب میں‌ ڈی ای اور میل احسان الحق، مختلف گورنمنٹ اورپرائیویٹ سکولوں‌کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرزکے علاوہ اساتذہ ، طلباوطالبات اورمختلف مکاتب فکرکے کثیرافراد نے شرکت کی . جبکہ تقریب کے میزبانی اے ڈی اوسپورٹس چترال فاروق اعظم نے کی .
،
تقریب کے اختتام پر سرکاری او ر پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے مابین ایک نمائشی فٹ بال میچ کھیلا گیا . جس میں دونوں ٹیموں کے گول برابر رہے تاہم پرائیویٹ سکول فٹ بال ٹیم نے پینلٹی کیک میں‌گول اسکور کرکے میچ جیت لی۔
inter school tournament chitral4

inter school tournament chitral3
inter school tournament chitral 1
inter school tournament chitral2

inter school tournament chitral
inter school tournament chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
27648