
اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ بروغل ویلی میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی طرف سے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن تقسیم
اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ بروغل ویلی میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی طرف سے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن تقسیم
مستوج (چترال ٹائمز رپورٹ ) بروغل ویلی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے خصوصی تعاون سے کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
بروغل ویلی ڈسٹرکٹ اپر چترال کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں کے باسی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے تقریباً 4مہینوں تک ضلع کے دیگر حصوں سے منقطع اور محصور ہوکر زندگی گزار رہے ہیں۔
امسال کمشنر ثاقب رضا اسلم اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی کوششوں سے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن بروغل پہنچاکر علاقے کے باسیوں میں تقسیم کیا گیا۔
کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے راشن/ فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر سلیم اللہ خان نائب تحصیلدار نے گزشتہ دن بروغل ویلی کے جملہ خاندانوں میں تقسیم کیا۔
بروغل ویلی کے لوگوں نے سپیشل فوڈ پیکجز کا بندوبست کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کئے اور اس امید کا اظہار کئے کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال بالخصوص ڈپٹی کمشنر اپر چترال بروغل جیسے دور افتادہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ اپنا بھرپور امداد اور تعاون ائندہ بھی جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےبروغل ویلی کے لئے سپیشل پیکج کے لئے خصوصی کوشش کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا اور فوڈ پیکجز/راشن بروقت بروغل پہنچانے پرکنگ سلمان فاؤنڈیشن اور ان کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔