
اپر چترال ؛ تیرہ سالہ شیراز احمد کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم گرفتار، ملزم متوفی کاسوتیلا بھائی نکلا، ایف آئی ار درج، مذید تفتیش جاری
اپر چترال ؛ تیرہ سالہ شیراز احمد کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم گرفتار، ملزم متوفی کاسوتیلا بھائی نکلا، ایف آئی ار درج، مذید تفتیش جاری
اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال پولیس نے رامن لاسپور ویلی میں گزشتہ دنوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے 13 سالہ بچہ شیراز احمد کے قتل میں مبینہ ملوث متوفی کے سوتیلے بھائی عید الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔ متوفی کے والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ ۳۰۲ کے تحت ایف آئی ار درج کرلیا گیا ہے۔،
پولیس نے مقتول شیرازاحمد کے تیس سالہ سوتیلے بھائی عید الرحمن کو متوفی کے ماں کی نشاندہی پر حراست میں لیاہے۔ یادرہے کہ شیراز احمد شیر از 25 فروری کو اپنے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوا تھا، اور اگلے دن اس کی لاش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مذیدتفتیش کررہی ہے، ایف آئی ار کے مطابق، متوفی کے والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عید الرحمان نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے پر اپنے سوتیلے بھائی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے،
شیر از کی والدہ نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ ان کے سوتیلے بیٹے نے ان کے اکلوتے بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے پہلے بھی شیر از کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکا تھا اور خاندانی جائیداد کی تقسیم سے ناخوش تھا، کیونکہ دکانوں سمیت ایک بڑا حصہ شیر از کے نام کیا گیا تھا۔ایف آئی ار کے مطابق شیراز کے گلے میں بوٹ کے تسمےسے پھندہ ڈالکر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے الزامات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔علاقے کے عوام نے مقامی پولیس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔