Chitral Times

Mar 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر ضلع کے حوالے عوام کو بہت جلد خوشخبری ملے گی ، چترال کی سڑکیں تعمیر ہونگے۔۔وزیر زادہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان سڑکوں کی تعمیر از بس ضروری ہے ۔ تاہم اس حوالے سے قواعد ضوابط کے مطابق اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما اور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے گذشتہ روز چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا، کہ بعض افراد اپنی سیاسی دکان چمکانے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ چترال کے سڑکوں کے ریوائزڈ سٹیمیٹ تیار کئے گئے ہیں ۔ اور چترال گرم چشمہ دوراہروڈ کی تعمیر پر جون 2019تک 500ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ جبکہ گرم چشمہ روڈ کی مجموعی لاگت 8314.355ملین روپے ہے ۔ اسی طرح چکدرہ چترال روڈ کاتخمینہ لاگت17423ملین روپے ،لواری ٹنل ایکسس روڈ پر 26855ملین روپے، ایون بمبوریت روڈ 4600 ملین روپے، بونی مستوج روڈ 16755.500ملین روپے ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ روڈ ٹینڈر کے پراسس میں ہے ، اور چترال یونیورسٹی کی زمین کی خریداری کیلئے 83کروڑ روپے عنقریب ریلیز کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کے حوالے سے دو دنوں کے اندر چترال کے لوگوں کو بڑی خوشخبری ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے سڑکوں کے لئے سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ ان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کی باتیں ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہیں ۔ جن کی کوئی کاردگی نہیں ۔ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بغیر انگلی کٹائے شہیدوں میں نام لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15904