The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 15 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال میں تین روزہ پیراگلائڈنگ فیسٹول یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔۔ ظہیرالدین بابر

Chitral Times

اپرچترال میں تین روزہ پیراگلائڈنگ فیسٹول یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔۔ ظہیرالدین بابر

اپرچترال میں تین روزہ پیراگلائڈنگ  فیسٹول یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔۔ ظہیرالدین بابر

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عالمی سطح پر اپر چترال کو پیراگلائڈنگ کے لئے ایک موزن ترین ، پر امن اورسیاحتی علاقےکے طور پر پیش کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اپر چترال میں تین روزہ پیرا گلائڈنگ فیسٹول کا انعقاد یکم اکتوبر سے کیا جارہا ہے ۔ جس میں بڑی تعداد میں کراچی ، لاہور، گلگت سےتعلق رکھنے والے نیشنل لیول کے پیرا گلائڈرز حصہ لیں گے ۔ فیسٹول کیلئے پیراگلائڈرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور اب تک 70 پیراگلائڈرز کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ جن میں 20 مقامی پیراگلائڈرز بھی شامل ہیں ۔ جبکہ دیگر پائلٹوں کاتعلق ملک کے دوسرے شہروں سے ہے۔

پیراگلائڈنگ میں شہرت رکھنے والے سنیئر پائلٹ ظہیرالدین بابر نے چترال ٹائمز سےبات کرتےہوئے کہا ۔ کہ اپر چترال کا پورا علاقہ پراگلائڈرز کی جنت ہے ۔ یہاں بے شمار مقامات موجود ہیں ۔ جو پائلٹ کے اڑان بھرنے کیلئے انتہائی طور پر موزون ہیں ۔ ان میں سےزائینی پاس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ اسلئے فیسٹول کو بھی زائینی پاس پیراگلائڈنگ فیسٹول کا نام دیا گیا ہے۔ پائلٹ 12ہزار فٹ بلند زائینی پاس سے اڑان بھریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ پیراگلائڈنگ دو مرحلوں پر مشتمل ہے ۔ جس میں ایک مقابلہ سپاٹ لینڈنگ کا ہے ۔

پائلٹ کاغلشٹ کی پہاڑی سے اڑان بھریں گے ۔ اور جو پائلٹ نشاندہی شدہ مقام پر یا اس کے قریب ترین اترےگا۔ وہ اول پوزیشن کا حقدار ٹھرے گا ۔ دوسرا مقابلہ XCفلائنگ یعنی طویل دورانیے پر محیط اڑان کا ہے ۔ جس کیلئےمجموعی طور پر دو گھنٹے دیے گئےہیں۔ دو گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد جو پائلٹ نشاندہی کردہ مقام یا قریب ترین میں اترےگا ۔ وہ بھی پہلے انعام کا حقدار قرار دیا جائے گا ۔ تین روزہ فیسٹول کے دوران جیپ ریلی کے انعقاد پر بھی سوچاجارہا ہے ۔ فیسٹول ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی انجام پائے گا ۔ اس سلسلے اپر چترال انتظامیہ نے اس امید کا اظہارکیاہے۔ کہ یہ فیسٹول علاقےمیں سیاحت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ اور سرمائی سیاحت کو بھی ترقی ملے گی ۔

baber ud din paraglider booni chitral 5