Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں بھی گوشت نایاب، لوئیر چترال میں دفعہ 144 لگانے کے باعث اپرچترال میں گوشت کی قلت ہے، اجلاس میں بریفنگ

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال میں بھی گوشت نایاب، لوئیر چترال میں دفعہ 144 لگانے کے باعث اپرچترال میں گوشت کی قلت ہے، اجلاس میں بریفنگ

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مارکیٹ میں چھوٹے اور بڑے گوشت اور چکن کی عدم دستیابی کےحوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا قصائیوں اور مرغی فروشوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا۔میٹنگ زیر صدارت معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال منعقد ہوا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال، بازار یونین کے صدرو جنرل سیکرٹری، قصائیوں اور چکن ڈیلرز کے نمائندوں نے شرکت کیں۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں چھوٹے اور بڑے گوشت نایاب بن گیا ہے کیونکہ لوئر چترال انتظامیہ نے زیر دفعہ 144 لگاکر اپر چترال کے لئے گوشت کی سپلائی معطل کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہوا ہے۔ جبکہ چکن ڈیلرز کا موقف تھا کہ وہ فی دانے کے حساب سے چکن فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے سے وہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قصائیوں کو اگاہ کیا کہ وہ ایک درخواست لائیں جس میں یہ ذکر کرنا ہوگا کہ روزانہ کے حساب سے ان کے لئے کتنے کلو گوشت درکار ہوگی اور کتنے قصائیوں کے لئے منگوانا ہوگا تاکہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال مذکورہ کیس لوئر چترال کے انتظامیہ کے ساتھ اٹھاکے گوشت کی مصنوعی قلت کا مسلہ حل کرسکے۔

 

جہاں تک چکن ڈیلرز کے مطالبے کا تعلق ہے یہ طے پایا کہ آئندہ چکن فی کلو کے حساب سے بکے گی اور دانے کے حساب سے پرانا والا کلچر ختم تصور کیا جائے گا۔اگر کوئی چکن ڈیلر مرغی فروخت کرنا چاہا تو وہ باقاعدہ تول کے مرغی فروخت کرنے کو یقینی بنائے گا۔
میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ چکن فروخت کرنے کے لئے جو طریقہ کار پورے صوبے میں رائج ہے وہ یکسان طور پر اپر چترال میں بھی لاگو ہوگا اوراس میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کے حساب سے چکن ڈیلرز کے لئے نرخنامہ مرتب کریں تاکہ وہ سرکاری ریٹ کے حساب سے چکن کی خریدوفروخت کو فی کلو کے حساب سے یقینی بنائیں۔

 

chitraltimes adc chitral upper chitral chairing meeting on shortage of meat 3

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99866