Chitral Times

Apr 20, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال: موڑکھو گہت گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، رابطہ سڑکیں بند، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

شیئر کریں:

اپرچترال: موڑکھو گہت گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب، رابطہ سڑکیں بند، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

چترال( چترال ٹائمزرپورٹ)اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں گزشتہ دن راستے میں پھنس گئ تھیں، تاہم بعد میں راستہ کھول دیاگیا،

 

Gaht mulkhow flood upper chitral

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101031