
اپرچترال ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، مختلف بازاروں کی چیکنگ، مضرصحت غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کردئے گئے
اپرچترال ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، مختلف بازاروں کی چیکنگ، مضرصحت غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کردئے گئے
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے مختلف بازار وں کی انسپکشن کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے،
حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر احسان آفریدی اسسٹنٹ کمشنر، مستوج نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ اج مختلف کاروباری مراکز / مقامات کا معائنہ کیا۔
دوران چیکنگ اپ نے مختلف اشیاء خوردونوش کے معیار، مقدار، ایکسپائری اور صفائی کے نظام اور نرخنامے چیک کئے۔
اس دوران فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے لیبارٹری کے ذریعے مختلف اشیاء کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے میں ملوث افراد/ دکانداروں کے خلاف مزید قانون کاروائی کرنے کے لیے پرچے کاٹ کر جیل بھیج دئیے گئے اور کچھ پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اور بعض کو وارننگ دی گئی۔دوران انسپکشن مضرصحت غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کردئے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروباری حضرات اور عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی کہ غیر معیاری اور مہنگا اشیاء فروخت کرنے والوں کی نشان دہی کرکے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ شکایات کی صورت میں عوام اپنی شکایات اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اپر چترال کے دفتر میں درج کر سکتے ہیں۔ شکایات کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جاکر قانون شکن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔