اپرچترال : ریشن گاوں میں عمائدین کا اجلاس، کل جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسہ میں فیصلہ
اپرچترال : ریشن گاوں میں عمائدین کا اجلاس، کل جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسہ میں فیصلہ
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ریشن گاوں کے عمائدین کا گزشتہ کئ ہفتوں سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ریشن چوک میں دھرنا جاری ہے، جہاں شنوائی نہ ہونے کے باعث کل 22 نومبر کو بھرپور احتجاجی جلسے کی کال دیدی گئی ہے، جس میں ریشن سے لیکر کارگین مستوج تک عوام کو شرکت کرینگے، اس جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں آج دھرنا کیمپ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ کہ کل کے جلسے میں نوڑ سے لیکر کارگین تک کے عوام شرکت کر رہی ہے۔
مذید بتایا گیا کہ کل ریشن میں تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہوگا۔ جہاں مردوں کے ساتھ خواتین بھی جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور ساتھ کل جمعہ کے دن ریشن میں سکول کالج مدارس اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اجلاس میں ریشن کے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا۔