اپرچترال ؛ جشن کاغلشٹ کا رنگا رنگ افتتاح، اپراور لوئیرچترال سے ہزاروں شائقین کی شرکت
اپرچترال ؛ جشن کاغلشٹ کا رنگا رنگ افتتاح، اپراور لوئیرچترال سے ہزاروں شائقین کی شرکت
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ پانچ سال کے تعطل کے بعد آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی جس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے ہزاروں شائقین اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی سیاح بڑی تعداد میں یہاں پہنچ گئے ہیں۔جشن میں شامل ایک تماشائی کا کہنا ہے کہ کا غ لشٹ کا بے ا ٓب وگیاہ بیابان جنگل میں منگل کاسماں پیش کررہا ہے جہاں یارخون ویلی سے لے کر تورکھو اور دروش تک نوجوان نہایت ذوق وشوق سے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹینٹ ویلج قائم کئے گئے ہیں جبکہ اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لئے مارکیٹ قائم بھی کئے گئے ہیں۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح بونی کے معروف شخصیات قاضی غلام ربانی اور الواعظ سلطان نگاہ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، ڈی پی او اپرچترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج ودیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربرہان بھی موجود تھے۔ جشن کاغ لشٹ کا انتظام وانصرام جشن کا غ لشٹ کمیٹی کررہی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ اورخیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی مکمل معاونت انہیں حاصل ہے۔
مہمان خصوصی قاضی غلام ربانی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جشن کے دوران مذہبی اور علاقائی اقدار کا بھر پور خیال رکھا جائے۔ اور کھلاڑی اپس میں محبت اور ہمدری کو فروع دے۔ برداشت کا رویہ اپنائے ایک دوسرے کا احترام کریں۔ تقریب سے سرپرست اعلیٰ جشن قاق لشٹ کمیٹی مختار احمد سنگین اور صدر تقریب سلطان نگاہ نے بھی خطاب کی ۔ تقریب کے بعد فٹ بال کی میچ سے باقاعدہ جشن کا افتیتاح کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سیاحت کو فروع دینے کے لیے کوشان ہیں۔ اور اپر چترال میں سیاحت کی فروع پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جشن کاغ لشٹ انتظامیہ اور سیاحوں سے درخواست کی کہ جشن کے مقام کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھا جائے تاکہ اس کی قدرتی حسن برقرار رہ سکے۔
یاد رہے جشن کاغ لشٹ میں روایتی کھیل پولو،رسہ کشی ،دوڑ،نشانہ بازی ،لوکل ہاکی،بوڈی دیک، وغیرہ کے علاوه فٹ بال ،کرکٹ ،والی بال اور پیراگلائڈنگ کے مقابلے اور مظاہرے ہوتے ہیں ساتھ ثقافتی مخافل اور مخفل مشاعرہ بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔اس جشن کو منانے کا مقصد علاقے کے لوگوں کو طویل سردیوں کے بعد تفریح کا موزون اور آسان موقعہ فراہم کرنا ہے۔جشن کاغ لشٹ کمیٹی کا چیرمین شہزادہ سکندرالمک فلحال موجود نہیں ان کی غیر موجودگی میں وائس چیرمین محمد پرویز لال چیرمین کے فرائض نبھا رہے ہیں ۔
جشن کاغ لشٹ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے متصل وسیع و عریض سبزہ زار کاغ لشٹ(بونی لشٹ) میں 2005 سے تسلسل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس میں 2019 سے کرونا اور مختلف وجوہات کی بنا تعطل آئی تھی تاہم اس سال ایک بار پھر جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے