The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 12 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا چترال میں صاف پانی کی ترسیل کے سب سے بڑے منصوبے کی افتتاحی تقریب

Chitral Times

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا چترال میں صاف پانی کی ترسیل کے سب سے بڑے منصوبے کی افتتاحی تقریب

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا چترال میں صاف پانی کی ترسیل کے سب سے بڑے منصوبے کی افتتاحی تقریب

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا چترال میں صاف پانی کی ترسیل کے سب سے بڑے منصوبے کی افتتاحی تقریب

آرکاری (نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان(اکاہ) کی جانب سے گاؤں شالی وادی آرکاری لوئیرچترال کے لئے تیار شدہ صاف پانی کی فراہمی کا  منصوبہ مکمل ہوگیا ہے سپلائی شروع ہونے کے بعد آج منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم ولی محمد خان نے کہا کہ آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان انسانی زندگیوں میں بہتری لانے کے اپنے مشن اور وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج شالی گاؤں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کرچکا ہے۔ یہ قلیل مدت میں تیار کیا گیا پورے چترال میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں جہاں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور ادارے کے اسٹاف کا کردار شاندار رہا ہے وہیں علاقے کے عوام کا کردار سب سے اہم اور قابل تحسین ہے۔ جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کا مشن آگے بھی جاری رکھے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ریجنل کونسل ظفر احمد نے کہا کہ کمیونٹی اور ادارے جب تک مل کر کام کریں گے ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال کی ترقی میں جو کردار ادا کررہا ہے اس کے ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ چترال کی ترقی میں ان کا کردار جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ چترال محمد افضل نے کہا کہ جب تک آپ لوگوں کا اتفاق برقرار رہے گا اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے سے کام کرتے رہیں گے آپ کا علاقے کے مسائل حل ہوتے رہیں گے۔ تقریب میں پریذیڈنٹ لوکل کونسل آرکاری، سیکریٹری لوکل کونسل آرکاری اور علاقے کے عوام کے ساتھ بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی اور چترال کی ترقی میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے کردار کو سراہا۔

chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 10 chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 6 chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 5 chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 4 chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 11 chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 12

chitraltimes akah water supply project Shali chitral lower 3