
انتقال پرملال، معروف استاد قاری محمد شعیب انچارچ شعبہ حفظ شاہی مسجد چترال انتقال کرگئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ دارلعلوم شاہی مسجد چترال کے شعبہ حفظ کے انچارچ اور خطیب و امام مسجد ڈاکٹر کالونی سنگور محترم قاری محمد شعیب اتوار کے دن انتقال کرگئے . نماز جنازہ پیر کے دن ساڑھے گیارہ بجے آبائی گاوں کجو میںاداکیجائیگی.
وہ گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار تھے ، ان کو علاج کےلئے پشاور لے جارہے تھے جوکہ دیر پہنچ کر حالت مزید بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔
وہ گزشتہ 25 برسوںسے گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں مدرس تھے. اور اب تک ان کے سیکنڑوں طلباء حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں. وہ انتہای مشفق مہربان استاد تھے. پانچ بیٹوںکے باپ تھے. بڑا بیٹا اس سال میٹرک کا امتحان دیا ھے . وہ معروف الٹراسانولجسٹ ڈاکٹر نذیر احمد حال الخدمت ڈائگنوسٹک سنٹر چترال کے چھوٹے بھائی تھے.