![Chitral Times - The voice of Chitral | اسامہ احمد وڑائچ شہید اکیڈیمی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب Osama shahed career academy anniversary chitral2](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2017/11/Osama-shahed-career-academy-anniversary-chitral2.jpg)
اسامہ احمد وڑائچ شہید اکیڈیمی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) شہید اسامہ احمد وڑائچ کیئرئیر اکیڈیمی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ دن ڈی سی آفس چترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سدھیر ، ڈی پی او سید علی اکبر ، اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم ، ڈی او فنانس حیات شاہ کے علاوہ اکیڈیمی کی فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پرسابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ شہید کی طرف سے چترال کے ہونہار طالب علموں کیلئے شروع کردہ کیئرئیر اکیڈیمی کا کامیابی سے ایک سال مکمل ہونے پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اکیڈیمی کو کامیابی سے چلانے پر فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کریں اور سول سرونٹ بن کر ملک و قوم کی اس طرح خدمت کریں کہ شہید اسامہ وڑائچ کی خوابوں کو بھی حقیقت کا روپ ملے۔ ڈپٹی کمشنر نے اکیڈیمی فیکلٹی کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس کو مذید فعال بنانے کا عزم بھی کیا۔