
اتوارکی شام سے بارشوں اوربرفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، ہائی الرٹ رہیں..پی ڈی ایم اے
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام/رات سے ایک نیا مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا اور جمعہ تک برقرار رہیگا. جس کے زیر اثر شدید بارشوں اور برف باری کا ایک اور سلسلہ پاکستان میںداخل ہونے والا ہے . جو جمعہ تک برقراررہے گا.
چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق شروع میںپہاڑی علاقوںمیں بارش اور برف باری ہوگی جس کے بعد بلوچستان ، کوئٹہ ، ژوپ ، قلات ڈویژن کے علاوہ خیبر پختونخوا ، اپر پنجاب ، گلگلت بلتستان ، اسلام آباداور کشمیرمیں اتوار کی رات اور پیر کو بارش اور برف باری ہوگی
منگل کے دن ان بارشوںاور برف باری میں مذید تیزی کا امکان ہے اور یہ سلسلہ ملک کے مختلف حصوںمیںجمعہ تک برقراررہیگا .
محکمہ موسمیات کے مطابق ان بارشوںاور برفباری کے دوران بدھ اور جمعرات کے دن صوبے کے مختلف علاقوںخصوصا مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ /برفانی تودے گرنے اور ندی نالوںمیں طغیانی کا خدشہ ہے۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .
دریںاثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے بھی صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلے کے زرئعے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے . اور لینڈ سلائڈنگ یا برفانی تودہ گرنے کے ممکنہ علاقوںکی رہائشیوںکو خصوصی طور پر الرٹ رہنے کی تلقین کی گئی ہے . اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کے دفتر سے ہیلپ لائن 1700نمبرپر رابطہ کیا جاسکتا ہے . اور چترال و گلگت میں آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (فوکس) کے دفتر سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے .