Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں جو 21 جنوری (رات) سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی اور 25جنوری تک وقفے وقفے سےبرقرار رہیں گی۔ جس کے باعث 21 سے24جنوری کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، کوہستان، سوات، دیر، چترال، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد،کرک، چارسدہ،پشاور، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاولدین،لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اورننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں کےساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے

20 /21 جنوری کو ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے

23 سے 25 جنوری کے دوران کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، مری، گلیات ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔

اس دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔
دریں اثنا بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے  ،  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بارش کے بعد درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان ہے ، اس  حوالے سے پی ڈی ایم اے کی طرف سے   تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70646