
آرندو گول میںجنگلات کی بے دریغ کٹائی میںملوث ملزمان گرفتار، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انعام کا اعلان
دروش (چترال ٹائمز رپوٹ)آرندو گول میںجنگلات کی بے دریغ کٹائی میںملوث ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں. DPO چترال منصورآمان نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیاء میں علاقہ ارندو گول کے جنگل میں بے دریغ غیر قانونی کٹائی کے ویڈیوز اور فوٹو گرافی کا نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا .جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم SHO ارندو کو ہمراہ لیکر اس واقعہ میں ملوث 12 میں سے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے با حفاظت دروش تھانے پہنچادیا ہے. جس پر DC چترال ارشاد سدھیر DPO کے ہمراہ تھانہ دروش کا ہفتہ کے دن دورہ کیا. اور AC دروش کو ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات دی۔اور پولیس کاروائی کی بہترین الفاظ میں تعریف کرتے ہوئےSDPO دروش کو 20,000 روپے اور SHO ارندو کو 10,000 روپے انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ سرکل دروش کے تمام پولیس اہلکاران نے ڈپٹی کمشنر چترال کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کئے۔
دریںاثنا چترال کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت کیپٹن سراج الملک نے انتظامیہ اور چترال پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ٹمبر مافیا کے سرغنہ ملزمان کوبھی گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میںلائے گی.