Chitral Times

وزیر اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر ہفتے کے روز چترال پہنچ رہے ہیں

Posted on
چترال ( محکم الدین ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہفتے کے روز چترال کا دوروزہ دورہ کریں گے ۔ جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم چترال گولین گول کے مقام پر واپڈا کے زیر انتظام تعمیر شہد 108میگاواٹ گولین ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ جس کی 36میگاواٹ کی ایک یونٹ نے کام شروع کردیا ہے ۔ یہ بجلی گھر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی بھر پور جدو جہد کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ کی فراہمی سے ممکن ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم چترال میں استقبالی جلسہ سے خطاب اور عمائدین و پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ وزیراعظم کے دورے میں چترال بھر کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائن ، چترال کے جنگلات کو بچانے کیلئے رعائتی نرخ پر بجلی کا حصول ، سابق وزیر اعظم کے اعلانات پر عملدر آمد اور چترال سے تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹ شروع کرنے کے مطالبات شامل ہیں ۔ دریں اثنا چترال کے عوام نے وزیر اعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5990