Chitral Times

گولین گول پراجیکٹ سے 23جنوری کو چترال ٹاون اور 24جنوری کو دروش بجلی دی جائیگی۔۔ شہزادہ افتخارالدین

اسلام آباد( جمشید احمد نمایندہ چترال ٹائمز) چترال کو گولین گول سے بجلی ترسیل کے حوالے سے انتظامات اخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اس سلسلے میں ابتدائی ٹسٹنگ کی بنیاد پر ۲۳ جنوری کو چترال ٹاون اور ۲۴ جنوری کو دروش کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گی۔ اس بات کا اظہار چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر شہزادہ افتخار الدیں نے اسلام اباد میں چترال ٹائمز سے بات کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ابتدائی ٹسٹنگ کے دوران چترال اور دروش کو 500 کلوواٹ کے حساب سے ٹسٹنگ کی بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے گی اس کے بعد اہستہ اہستہ بجلی کی ولٹیج میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اپر چترال کو بجلی کی ترسل کے سلسلے میں پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اپر چترال کو بجلی کی جلد ترسیل کے سلسلے میں مزید بات چیف سکرٹری کے پر سنل اسٹاف افیسر خورشید عالم سے بھی بات ہوئی ہے۔ اس طرح دروش بجلی ٹسٹنگ کے بعد اپر چترال کیلے ٹسٹنگ کا کام بھی شروغ ہو گا اور اپر چترال کو بھی بجلی بہت جلد دی جائے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس اہم پراجیکٹ کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

یاد رہے کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی خصوصی درخواست پر سابق وزیر اعظم نے احکامات جاری کر تے ہوئے 2014 میں گولین گول پراجکٹ سے چترال کو 36 میگاواٹ بجلی فراہم کر نے کی منظوری دی تھی۔ جو آج پائیے تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔

شہزادہ افتخار الدین نے مزید کہا کہ تورکھو روڈ کے لیے وفاقی فنڈ سے مزید بارہ کروڑ روپے ریلیس ہو چکے ہیں اس کے علاوہ علاقہ موڑکھو کی پانی کا مسئلہ دور کر نے کے لیے مختلف علاقوں کوشٹ ، کوشٹ سندراغ ،مور دیر، موژگول، وریجون بالا ، وریجون پائین، دراسن، کشم پائین کو سولر نظام کے تحت دریا سے پانی نکال کر سیراب کیا جائے گا۔ جس سے اس علاقے کی ابپاشی کا مسلہ حل ہو گا ۔ اور ساتھ علاقے میں چار ار سی سی پل بھی تعمیر کئے جائیں گے جس میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے54 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

golen gol bijli ghar golen gol bijli ghar3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
5603