Chitral Times

چترال پولیس کی دو مختلف پیچیدہ نوعیت کے وقعات کی تفتیش میں کامیابی، ملزمان بے نقاب ،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے کہا ہے کہ چترال پولیس نے دہشت پھیلانے اور ایک اندھے قتل کے دو الگ الگ واقعات کی کامیابی سے تفتیش کرکے بہت ہی کم عرصے کے دوران جدید وسائل کے استعمال اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جوکہ معمے بنے ہوئے تھے۔ ایڈیشنل ایس پی چترال نورجمال، ایس ڈی پی او لوٹ کوہ عبدالستار اور دوسرے پولیس افسران کی معیت میں اپنے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ماہ قبل ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گلزار احمد کی سنگور گاؤں میں واقع گھر کے اندر پارک کئے دو قیمتی گاڑیوں کو گھر سمیت آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں گاڑیوں کو تو نقصان پہنچ گئی لیکن گھر معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے نہایت جا نفشانی سے کام کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان فہیم اللہ، نقیب اللہ اور نعیم اللہ ساکنان سنگور کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال شدہ آلہ فائر پستول بھی برامد کرلی۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان زیر حراست ہیں جن سے مزیدانکشافات کی توقع ہے جبکہ پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ دو ماہ قبل لوٹ کوہ کے علاقہ دوابہ میں افغان مہاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کامیابی سے متعلق کہاکہ تفتیش کے دوران مقتول کے گھر سے برامد موبائل فون کے ڈبے پر درج نمبر کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اکبر الدین اور شہاب الدین ساکنان چربیل لوٹ کوہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ملزم شہاب الدین نے مقتول کی موبائل فون سیٹ کو اپنے گاؤں کی رہائشی حکیم محمد کو دی تھی جوکہ رسالپور میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا اور مقتول کی موبائل سیٹ زیر استعمال آنے پر انہیں گرفتار کرنے پر شہاب الدین کا نام افشا کردیا جس کے ذریعے ان تک رسائی ممکن ہوئی جس نے اپنے ساتھی ملزم اکبرالدین کے ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم بھی کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ قتل کی وجہ سے ذاتی عناد بتائی گئی کیونکہ اکبرالدین نے مقتول کو چرس لانے کے لئے 25ہزار روپے نقد دے دیا تھا لیکن مقتول نہ ہی تو وعدہ پورا کیا اور نہ ہی پیسے واپس کرنے کو تیار ہوئے ۔

chitral police investigation SP Tariq press breafing 1 1 chitral police investigation SP Tariq press breafing 2 chitral police investigation SP Tariq press breafing 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
4760

چترال شہر کو درپیش مسائل کے حوالے سے تھانہ چترال میں کھلی کچہری

Posted on

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک کھلی کچہری چترال تھانے میں منعقد ہوئی ۔ جس میں چترال پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی فاروق جان اور عوام کی طرف سے ناظمین ، صدر تجار یونین ، ڈرائیور یونین کے عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ عوامی نمائندوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منشیات کے خلاف پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور پولیس کی غیر معمولی کارکردگی سے اب منشیات کے کاروباری گرفتار کئے گئے ہیں اور زیادہ تر نے یہ پیشہ ہی ترک کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم اس حوالے سے صرف پولیس کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے ۔ بلکہ ہمیں اپنے بچوں پر دن رات نگاہ رکھنا ہو گا ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں کو یقینی بنانے ، بازار میں مرغی فروشوں کی ناجائز منافع خوری ، سوختنی لکڑی کی قیمت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اور پولیس سے راتوں کو گشت میں اضافہ کرنے اور راتوں کو بازاروں میں نوجوانوں کی بے وجہ گھومنے کے عمل کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اے ایس آئی جانباز خان اور ڈی ایس پی فاروق جان کے کردار کی تعریف کی ۔ ڈی ایس پی فاروق جان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال میں عوام اور پولیس کے مابین ہم آہنگی موجود ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمیں منشیات پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ منشیات میں ، چرس ، بھنگ وغیرہ کے علاوہ سب سے خطر ناک چیز نشہ آور گولیاں ہیں ۔ جو بازاروں میں فروخت ہوتی ہیں ۔ جنہیں کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ افسوس یہ ہے ۔ کہ چترال میں ڈرگ انسپکٹر کی آسامی خالی ہے ۔ جبکہ نشہ آور ادویات کیلئے الگ دکان ہو نا چائیے ۔ انہوں نے کم عمر موٹر سائکل سواروں کے حوالے سے کہا ۔ کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے مستقبل میں اُن کیلئے مشکلات پیش ہوں گی ۔ اس لئے والدین کو چاہیے ۔ کہ ایسے بچوں کو موٹر سائکل فراہم نہ کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ طے شدہ فیصلہ جات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا ۔

khole kachehri chitral 2

khole kachehri chitral a

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
169