Chitral Times

انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ

Posted on

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ) انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر اہتمام غیر طرحی مشاعرہ ریلوے کوارٹر سکول پشاور میں زیر صدارت مہربان الہٰی حنفی منعقد ہوا، مشاعرے کے مہمان خصوصی معروف شاعر صلاح الدین طوفانؔ تھے انکے علاوہ بڑی تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی۔عنایت جلیل عنبرؔ ،سعید احمد سعدؔ ،رحمان اللہ طوفانؔ ،سردار اعظم اعظمؔ ،ابراہیم شاہ طائرؔ ،محمد سہیل،حبیب الرحمن محمودؔ ،محمد غفار عاکفؔ ،منور زمان ظریفؔ ، عبداللہ شہابؔ ،حمید اللہ مسرورؔ ،ذولفقار واجدؔ ، سجاد ناصح اور دیگر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کی۔مشاعرے کے اخیر میں صدر مجلس ، مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوار کی خدمات کو سہراہا، انکا کہنا تھا کہ چترالی کلچر کو فروغ دینے اورکھوار زبان کی ترقی میں انجمن ترقی کھوار کا اہم کردار رہا ہے ، انہوں نے103 ویں کامیاب مشاعرہ کے انعقاد پر ،انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے صدر مہربان الہٰی حنفی اور دیگر ممبران کا خصوصی طور پر شکریہ اداکئے۔

mushaira 2 mushaira 3 mushaira 4 mushaira 6

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
3982

سقوط اسرائیل کے بعد مشرق وسطی کانقشہ ………..ڈاکٹر ساجد خاکوانی

Posted on

(29نومبر، فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کے موقع پرخصوصی تحریر)

[email protected]
ایک مستند امریکی جریدے (Foreign Policy Journal)کے مطابق امریکہ کے سولہ خفیہ اداروں نے بیاسی صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے جس کاعنوان’’بعدازاسرائیل ، مشرق وسطی کی تیاری(147Preparing for a Post Israel Middle East.148 )‘‘ہے۔ان خفیہ اداروں میں بدنام زمانہ CIA،DEA،NSAاورFBIبھی شامل ہیں۔اس رپورٹ کا لب لباب یہ ہے کہ اسرائیل کی صہیونی ریاست اب امریکی سلامتی اور امریکی معیشیت کے لیے دنیامیں سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔اس رپورٹ پر امریکہ کے اعلی ترین جمہوری و انتظامی و دفاعی ادارے غوروہوض کررہے ہیں۔رپورٹ میں مشرق وسطی کی علاقائی سیاسی اور معاشی حالات کا تفصیلی تجزیہ کرچکنے کے بعد مذکورہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔اسرائیل سے بڑھ کراس تاریخی حقیقت کو اورکون جانتا ہوگا کہ ہر فرعون اپنے موسی کی پرورش خود کرتاہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل امریکی سلامتی کے خلاف ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔رپورٹ مرتب کرنے والے خفیہ اداروں نے پوری کرہ ارض پر موجود کل اقوا م عالم کے حوالے سے لکھاہے کہ پوری دنیااسرائیل کی ریاست کودہشت گرداور خونی وقاتل ریاست سمجھتی ہے۔خفیہ اداروں کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ تمام ممالک کے لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جما رکھاہے اوراسرائیل کواس کا کوئی اخلاقی و قانونی جواز حاصل نہیں ہے۔رپورٹ میں امریکی قیادت کو متنبہ کیاگیاہے کہ ان حالات میں اسرائیل کے لیے امریکی فوجی و معاشی وسیاسی امداداور اس کے مقابلے میں اسرائیلی جنگیں اوراسرائیلی ناجائزتصرفاتی اقدامات ،ا،مریکی مفادات سے شدید ٹکراؤرکھتے ہیں۔رپورٹ میں مثال کے طورپر اسرائیل روزبروز بڑھتے ہوئے ایٹمی اسلحے کی تعداداورفلسطینی شہری آبادی پر بے پناہ بمباری کے ذریعے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کو بھی پیش کیاگیاہے۔المختصریہ کہ سولہ امریکی خفیہ اداروں کی متفقہ رپورٹ میں اسرائیل کو’’بدمعاش اور مجرم ریاست(rogue, criminal state)‘‘ثابت کردیاگیاہے۔

امریکہ میں اسرائیلی اورصہیونی گروہ کس قدر منظم،متحرک اورموثرہے،اس کا اندازہ توکیاجاسکتاہے لیکن اس کاادراک کرنا قطعاََبھی ناممکن ہے۔امریکہ کا جوچہرہ دنیاکے سامنے ہے وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA)ہے جبکہ یہ دکھانے کے دانت ہیں اور اصل چبانے کے دانت ’’کارپوریٹ امریکہ ‘‘ہے،اور یہ امریکہ کی اصل حقیقت ہے جو دنیاپر حکمران ہے۔’’کارپوریٹ امریکہ‘‘دنیاکے سامنے ’’یونائٹڈاسٹیٹس آف امریکہ‘‘کو تگنی کاناچ نچاتاہے ۔اس ’’کارپوریٹ امریکہ ‘‘کی رگ جاں پنجہ یہود میں ہے۔اس حقیقت کو مزکورہ رپورٹ میں بھی جگہ دی گئی ہے کہ ساٹھ سے زائد تنظیمیں ہیں جو امریکہ جیسی سرزمین پر خود امریکہ کے خلاف اسرائیل کے لیے کام کررہی ہیں اور ان تنظیموں نے ساڑھے سات ہزار امریکی اعلی عہدیداران اورافسران کی خدمات کو خرید رکھاہے۔چنانچہ اس خفیہ رپورٹ کی نقول فوراََ سے پیشتر اسرائیل میں پہنچا دی گئیں اور اس کام میں امریکہ کے اندر صہیونی لابی کے متحرک ترین افرادامریکی سینیٹرزچارلس اسکومر(Charles Schumer)اورجان ایم سی کین(John McCain)سرفہرست ہیں،ان کے بعدامریکی کانگریس کے ارکان ایرک کانٹر(Eric Cantor)اورخاتون رکن علینا روزلیتھنن (Ileana Ros-Lehtinen)بھی اس ملک دشمن سازش میں ملوث ہیں۔اسرائیل میں اس رپورٹ کے پہنچنے پر متوقع ردعمل کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ،ظاہر ہے سچ تو کڑواہی ہوتاہے۔چنانچہ اسرائیلی وزیراعظم اس رپورٹ پر بہت سیخ پاہوئے اور انہوں نے کہاامریکہ میں صہیونی ایجنٹ اس رپورٹ کے مرتب کرنے والوں سے شدید انتقام لیں گے۔انہوں نے خاص طورپر امریکی افواج کے سربراہ اورامریکی صدرکوبھی اپنی شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا۔اس پراسرائیلی پارلیمان کے سربراہ نے کہاکہ آخرامریکی صدر ہماری مخالفت کیسے کر سکتاہے جب کہ ہم یہودیوں نے اس کے لیے سب کچھ کیاتھا۔

یہودیوں کی دوہزارسالہ تاریخ ہجرت سے ہولوکاسٹ تک اورسیکولرازم کی ریت سے چنی گئی کی ناتمام بنیادوں پر قیام اسرائیل سے مستقبل قریب میں سقوط اسرائیل تک کے حالات کتاب زندہ میں اس آیت کی اظہرمن الشمس تفسیر ہیں کہ ’’ ضُرِبَتْ عَلَیْہِمُ الذِّلَّۃُ أَیْنَ مَا ثُقِفُوْا اِلاَّ بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَ بَآءُ وْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ ضُرِبَتْ عَلَیْہِمُ الْمَسْکَنَۃُ ذٰلِکَ بِأَنَّہُمْ کَانُوْا یَکْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقْتُلُوْنَ الْاَنْبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ ذٰلِکَ بَمَا عَصَوْا وَّ کَانَوا یَعْتَدُوْنَ Oترجمہ’’یہ(یہود)جہاں کہیں بھی پائے گئے ان پر ذلت کی مار پڑی ،کہیں اﷲتعالی کے ذمہ یا انسانوں کے ذمے پناہ مل گئی تویہ اور بات ہے۔یہ اﷲ تعالی کے غضب میں گھر چکے ہیں،ان پر محتاجی و مغلوبی مسلط کر دی گئی ہے،اور یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے ہوا کہ یہ اﷲ تعالی کی آیات سے کفرکرتے رہے اور انہوں نے پیغمبروں کوناحق قتل کیا،یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا انجام ہے‘‘(سورۃ آل عمران،آیت212)۔آج یہ نوشتہ دیوار ہے کہ سلطنت اسرائیل کی عمارت منہدم ہونے کو ہے۔’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘کے مصداق جہاں اہل نظر امریکہ کی کشتی سے چھلانگیں لگاتے ہوئے چوہوں کو دیکھ رہے ہیں وہاں اسرائیل کا قائم رہنا چہ معنی دارد؟؟؟امریکہ کی کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور امریکی معیشیت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے ،ان حالات میں وہ اسرائیل کو کیونکرسہارادے سکتاہے؟؟؟۔

مشرق وسطی کے نقشے میں اسرائیل کی ریاست کھجورکی ایک گٹھلی کی مانندہے جس کی چوڑائی بعض مقامات پراکیلے ہندسوں جتنے کلومیٹرکے برابر رہ جاتی ہے۔قیام اسرائیل کے بعد سے سیکولرازم نے فلسطین کے یہاں ڈیرے ڈالے رکھے اور سیکولراورکیمونسٹ نظریات رکھنے والی قیادت نے فلسطینی مسلمانوں کے بندبھاؤلگائے اور انہیں اپنی ذاتی مفادات کی خاطر عالمی منڈیوں میں ساہوکاروں کے ہاتھ فروخت کیااوردولت ورشہرت کی بلندیوں کو چھوتے رہے ۔لیکن آفرین اس قوم پر جس نے بہت جلد اپنے رب کو اورخود اپنی حقیقت کو پہچان لیااور دیندار،جرات منداور صالح قیادت کاانتخاب کیا۔اس انتخاب کے بعد سے اسرائیل کے دن گنے جانے لگے اوراب نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ اسرائیل کے علاقے کے علاقے نفوس انسانی سے خالی ہوتے جارہے ہیں ۔وہ اسرائیل جو ایک مدت پہلے تک اپنے شہریوں کے لیے نئی بستیاں بسانے کے لیے فلسطینیوں کی زمینوں پر غاصبانہ فکر میں تھاآج قانون سازی کے ذریعے اپنے شہریوں کو نقل مکانی سے روکنے پر مجبور ہے۔اسرائیل اپنے قیام کے بعد سے مسلسل سکڑتاچلا جارہا ہے،تاریخ کے تھپیڑے فلسطینی مسلمانوں کے جذبہ قتال کی شکل میں اسرائیل کی ریاست کو ہر طرف سے کاٹ کاٹ فلسطین میں دریابرد کرتے رہے اور آج کا اسرائیل 1948ء کے اسرائیل کے سامنے کٹا پھٹااورپانچ چھ گناچھوٹااسرائیل ہے۔کہانی کایہ تسلسل بہت جلد اسرائیل کو نابود کر دے گا،انشاء اﷲ تعالی۔

اسرائیل کا قیام دورغلامی کا نقطہ عروج(کلائیمکس)تھا،خلافت عثمانیہ کے خاتمے سے شرپسندوں کے حوصلے اس تک بڑھے کہ امت مسلمہ کے سینے پریہ ناسور مسلط ہوا۔دورغلامی اگر چہ بیت چکااور امت مسلمہ نے آزادی کا سانس لیالیکن امت کاحکمران طبقہ ابھی بھی اپنی بادشاہتوں اورجرنیلیوں کے لیے سامراجی طاغوت کا مرہون منت ہے۔مغربی استعماراور ظالمانہ وسرمایادارانہ نظام کی بدترین گرفت نے ابھی بھی امت کے ہاتھ ان بادشاہوں اورجرنیلوں کی ہتھکڑیوں سے باندھ رکھے ہیں،لیکن آخر کب تک؟؟؟۔اسرائیل جن ممالک کے حکمرانوں کی آشیرباد سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑتاہے ،آج ان ممالک کے حکمران اپناعرصہ اقتدارتنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔مصر میں تو لولی لنگڑی اوراندھی بہری جمہوریت کے باوجود راسخ العقیدہ مسلمان برسراقتدارآگئے تھے،شاید نہیں یقیناََانہیں کے ہاتھوں چونکہ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل پیوست ہونی تھی اس لیے شکست خوردہ افواج کے ذہنی پسماندہ اوریورپی غلامی کے مارے ہوئے اخلاق باختہ سیکولرجرنیل اس ملک پر مسلط کر دیے گئے ۔ترکی نے ایک طویل جدوجہد کے بعد سیکولرجرنیلوں سے نجات حاصل کر لی ہے،اسرائیل کے بالکل جوار میں تیزآگ کی بھٹی بھڑک چکی ہے اور مسلمانوں کو شیعہ اور سنی میں تقسیم کرنے والے اسرائیل کی سرحدوں پرشیعہ اور سنی مل کر اس فسطائی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجانے میں مصروف قتال ہیں۔مشرق وسطی سے ملحق افریقی علاقوں کا مسلمان بھی جاگ چکاہے ،گویا ایک عرصے تک مایوسیوں کی فضاؤں کواب باد صبا کے ٹھنڈے ٹھنڈے جھوکوں نے معطر کر دیاہے۔مشرق و مغرب میں امریکہ اور نیٹو کے پاؤں اکھڑتے ہی اسرائیل ہوامیں بھک کیے اڑ جائے گا اور یہ وقت کوئی بہت زیادہ دور نہیں ہے اور پھر مسلمانوں کے غدار حکمرانوں کے ساتھ وہی سلوک ہوگاجو غزوہ احزاب کے بعد بنی قریظہ کا ہوا تھا۔امت مسلمہ ایک بارپھر متحد ہوگی بقول امام خمینی کے اسلامی ملکوں کی سرحدیں شیطان کی لگائی گئی حد بندیاں ہیں ،امت مسلمہ کے موجودہ حکمران ان سرحدوں کے ساتھ ماضی کی کتب میں عبرت کانشان بن جائیں گے اورغزہ کے مسلمانوں پر جب پوری دنیارو رہی ہے سوائے مسلمان بادشاہوں اورجرنیلوں کے جنہیں موت جیسی خاموشی نے گھیر لیاہے ،جب ان حکمرانوں پرموت کاسکوت طاری ہوگاتو کل امت کے چہرے کھل اٹھیں گے، فَاعْتَبِرُوْا یٰٓاُوْلِی الْاَبْصَارِ(۵۹:۲)(پس عبرت حاصل کرو اے نظر والو)۔فلسطینی مسلمانوں کاخون بہت جلد رنگ لائے گااور انبیاء علیھم السلام کی شاندارتاریخ کاحامل یہ علاقہ ایک شانداراسلامی مستقبل کاحامل ہوگا،انشااﷲتعالی۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , ,
2574

صوبے کے23 اعلیٰ افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور عوامی مفاد میں 23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل محمد طارق ( ایس جی ۔ بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو محکمہ کھیل کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال ( پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ اعلیٰ تعلیم ، ڈپٹی کمشنر دیر پایان عطا ء الرحمان ( پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت مسز روبین حیدر بخاری ( پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ( ایچ آر ڈی ونگ ) اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر دیر پایان ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمان افضل آفریدی ( پی اے ایس۔ بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان ، سٹیلمنٹ آفیسر مانسہرہ فضل محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان ، سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان منصور قیصر ( پی ایم ایس۔ بی ایس ۔ 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت ، اسٹٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر شاہ فہد ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ رشید خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے خیبر پختونخوا پبلک پراکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوابدید پر رکھی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت امان اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ریاض حسین خٹک ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مسماۃ شاہانہ بی بی ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ، سیکشن آفیسر محکمہ صنعت حضرت علی( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات ، سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نیک محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ، ڈائریکٹر (ایڈمن) گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد خالد خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد خواجہ فہیم سجاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر ( ایڈمن) جی ڈی اے ایبٹ آباد ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد صالح ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ، ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ طارق محمود ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی ڈپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان و کھیل ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بابر خان ( بی ایس۔18 کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالق داد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری II بورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( ریونیو ؍جی اے ) ایبٹ آباد محمد ارشاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈائریکٹر ( بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , ,
2530