Chitral Times

یونیورسٹی آ ف چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے2020کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے(پرائیویٹ) سال 2020 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری، آئی۔آر، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردومیں مجموعی طور پر 592امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 357امیدواران کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 60فیصد رہا۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل ایڈریس پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں بدھ 7اپریل کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہرشاہ کی موجودگی میں مذکورہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ظاہرشاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف امتحانات کے کامیاب انعقاد اورتقریباً ایک ماہ کے قلیل عرصے میں نتائج مرتب کرنے پرشعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47159

یونیورسٹی آ ف چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے2019کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سال 2019کے پریویس اور فائنل کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری، آئی۔آر، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردومیں مجموعی طور پر 753امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 559امیدواران کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 74فیصد رہا۔اعلامیے میں مزید کہاگیاہے کہ مذکورہ امتحان کے دوران بننے والے یو۔ایف۔ایم(UFM)کیسز کی سماعت بدھ مورخہ 25مارچ 2020کو جامعہ چترال میں ہوگی۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل پتوں پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
.
اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں منگل 10مارچ کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بخاری نے شفاف امتحانات کے کامیاب انعقاد اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹرائیزڈ نظام کے تحت نتائج مرتب کرنے پرشعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
chitral Universiyt 1 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32836