Chitral Times

گولین میں سیلاب کے بعد مکین تاحال محصور، خوراک اوربیماروں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پہنچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین ویلی میں سیلاب کے بعد تاحال سڑکیں بند اورعلاقے کے عوام محصور ہیں، علاقے میں خوراک کی کمی کے ساتھ مختلف بیماروں اور حاملہ خواتین کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچانے کیلئے کوئی وسیلہ نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صرف پندرہ ٹینٹ اور پندرہ کمبل کے ساتھ اتنے ہی لوگوں کیلئے خوراک سیلاب سے پہلے علاقے میں پہنچایا گیا تھا جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے گلیشئر کے پھٹنے کا خدشتہ پندرہ دن پہلے ہی کیا گیا تھا ، بدھ کے دن اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے متاثرہ علاقے کے دورہ کیا ۔ اورنقصانات کا جائزہ لیا ۔ جس کے ساتھ علاقے کے سابق کونسلر سفیر اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے سب سے پہلے آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اورساتھ بیماروں اور حاملہ خواتین کو ریسکیو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثنا ریسکیو ۱۱۲۲کے اہلکاراورالخدمت فاونڈیشن کے رضاکار علاقے میں موجود ہیں ۔ جو اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

سفیر اللہ نے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات اور ریسکیو۱۱۲۲ کے جوانوں کی محنت کو بھی سراہا ہے جونامساعدحالات میں امید کی ایک کرن بن کر جذبہ خدمت کے تحت کام کررہے ہیں ۔

golen hydro damages3 1
golen hydro damages4
golen hydro damages5
golen hydro damages6 1
golen hydro damages7
golen hydro damages9 1
golen flood damages
golen flood damages3
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral4
golen hydro damages1
golen flood damages chitral4 1
golen flood damages chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37726