Chitral Times

گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی

Posted on

گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی
سپریم کورٹ کے فیصلے کیمطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ دو دفعہ مشاورت کی ہے، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر لی، حاجی غلام علی
صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو صوبہ کے مجموعی حالات سے آگاہ کر دیا، حاجی غلام علی
گورنر کی الیکشن کمیشن اسلام آباد آمد، الیکشن کمیشن کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورت کی

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دیدی ہے،گذشتہ روز اسلام آباد دورہ کے دوران گورنر نے الیکشن آف پاکستان کے دفتر میں اہم ملاقات کی جہاں انہوں نے الیکشن حکام کے ساتھ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق دوسری مرتبہ مشارت کی اس سے قبل گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا تھا۔ گورنر حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو دونوں مشاورتی اجلاسوں میں صوبہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ میں امن و امان کے حالات سازگار نہیں ہیں،

 

سانحہ پشاور پولیس لائینز کے علاوہ آئے روز پولیس اہلکاروں پر مختلف اضلاع میں دہشتگردانہ حملے ہو ر ہے ہیں، ایسے حالات میں امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں ہو گا، گورنر نے بتایا کہ ہمیں انتخابی امیدواروں، انتخابات پر ڈیوٹی دینے والا عملہ اور ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا، یہ وہ زمینی حقائق ہیں جس کی وجہ سے الیکشن میں مشکلات پیش آئیں گی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ دو دفعہ مشاورت کا عمل مکمل کیا جس کا واحد مقصد الیکشن کمیشن کے سامنے صوبہ کی مجموعی صورتحال سامنے رکھنا تھا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور میں نے مشارتی عمل مکمل کرکے عام انتخابات کی تاریخ دیکر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر لی ہے۔#

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا نے حاجی غلام علی نے اسلام آباد میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی۔ اور ملکی صورت حال پر گفتگو کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72535

گورنرخیبرپختونخوا جامعہ چترال میں منعقدہ مخلوط محفل موسیقی کا فوری نوٹس لیں۔ایم این اے/ ایم پی اے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن یونیورسٹی آف چترال میں منعقد ہونے والی مخلوط محفل موسیقی پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے گورنر خیبر پختونخوا سے اس شرمناک واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال میں مخلوط مجلس رقص و سرود قابل مذمت ہی نہیں ناقابل برداشت بھی ہے اور آئندہ ایسے بے ہودہ، غیر اسلامی اور چترالی ثقافت کے خلاف کوئی بھی پروگرام نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چترالی ثقافت اسلامی ثقافت ہے اور مخلوط مجالس اور اس میں خواتین کے سامنے ڈانس اور طالبات سے تالیان بجانا اسلامی ثقافت کے خلاف ہے اور ایسے مخلوط مجالس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت یونیورسٹی آف چترال میں بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرے، بصورت دیگر ہم خود ایسے بے حیائی کے پروگراموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54577