Chitral Times

گلگت بلتستان کے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔۔۔سولجر ایسوسی ایشن

Posted on
گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ )ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور کان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایکس سولجر کو مختلف کمیٹیوں اور نجی اداروں میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جانا ہے انھیں ان کی پستہ ورانہ مہارتوں کے حساب سے صلہ نہیں دیا جاتا ہے۔گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ فوجی اس وقت بطور سکیورٹی گارڈ10سے14ہزار روپے تنخواہ لے رہیں ہیں جو ایک معمولی رقم ہے۔ایک عام مزدور 8گھنٹے کام کرکے600روپے لیتا ہے جبکہ سکیورٹی گارڈ کو24گھنٹے میں370روپے سے400روپے روزانہ کی بنیاد پر مل رہے ہیں یہ سراسر ایکس سولجر کے ساتھ زیادتی ہے۔لہٰذا گلگت بلتستان میں بھی ملک کے دیگر صوبوں میں سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ کے کے اصول مقرر ہونے چاہئیں اور دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے سکیورٹی گارڈز کو بھی سہولیات فراہم کرتے ہوئے تنخواہ میں اضافے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک سکیورٹی گارڈ جن نے اپنی آدھی زندگی ملک و قوم کی خدمت میں گزاری ہے وہ آئندہ کی زندگی بھی عزت کے ساتھ گزار سکے اور اپنے بچوں کی تسلیم و تربیت بہتر انداز میں کرکے انھیں بھی ایک محب وطن پاکستان بنا سکے تاکہ وہ بھی اس ملک کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ بن سکے آج کے دور میں روزانہ کا خرچ کم از کم ایک ہزار روپیہ گھریلو ضروریات پر صرف ہوتے ہیں۔لہٰذا ارباب اختیار خصوصاََ وزیر اعلیٰ چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل ہے کہ وہ سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں20000اضافے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
5910