Chitral Times

گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے،سوشل میڈیا پرگمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی

گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے،سوشل میڈیا پرگمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں، صورتحال پرامن ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں جو معمول کے احساس کا اظہار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے رد عمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے لیکن صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، وہاں فوج کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی آئندہ ہفتے حضرت امام حسین? کے چہلم کے موقع پر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے جس کا گلگت بلتستان میں پرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، گلگت بلتستان امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

گلگت بلتستان میں صورتِ حال مکمل پْرامن ہے، نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات

گلگت بلتستان(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ محکمہء داخلہ گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ جی بی میں صورتِ حال مکمل پْرامن ہے۔ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق میڈیا میں زیرِ گردش خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ جی بی میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرطلب کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان، امن کی صورتحال، فوج طلب کرنے کا فیصلہمرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جی بی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آئیے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیے اور جعلی خبروں کا ریکارڈ درست کریں، گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردِ عمل میں پْرامن احتجاج ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردِعمل ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا ہے کہ احتجاج کا گلگت بلتستان میں پْرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، جی بی امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی

گلگت بلتستان( چترال ٹایمزرپورٹ)گلگت بلتستان کے ایل اے 13 استور ون میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی۔ایل اے 13 استور ون کی نشست سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔اس نشست کے لیے اب مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان میدان میں ہیں۔ان کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللّٰہ اور آزاد امیدوار بھی مدِ مقابل ہیں۔

 

حکومت سیاحت کی صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کی صنعت کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ ملے گا۔اتوار کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے بھرپور سیاحتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کی نمائش کے لیے پبلک پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت سے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سکردو میں پہلے تھیم پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وزیر مملکت برائے سیاحت نے کہا کہ سیاحوں کو اب تک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کیلئے فعال کردار ادا کرے گا۔ وصی شاہ نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری کی ترقی سے مقامی کمیونٹیز کو بھی فائدہ پہنچانا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں اور غیر ملکی پاکستانیوں کو ملک کی ثقافت، ماحولیاتی سیاحت اور مذہبی سیاحت کے لیے راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged
78615