Chitral Times

گلگت ، شہید امن شہید سیف الرحمن کو قومی ایوارڈ تمغۂ شجاعت ملنے پروزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کو مبارکباد

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) شہید امن شہید سیف الرحمن کو یومِ پاکستان کے موقع پر قومی ایوارڈ تمغۂ شجاعت ملنے پر ہم حافظ حفیظ الرحمن صاحب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مبارکباد دیتے ہیں اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری سول انتظامیہ فورس کمانڈر اور تمام قانون نافظ کرنے والے اداروں کو یومِ پاکستان کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسوں سے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا یہ سب شہید امن کی ویژن پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہوا آج علاقے میں خوشحالی، سکون اور گلگت بلتستان کے چمن میں بہار لوٹ آئی ہے اور گلگت میں نو گو ایریاز ختم ہوگئے ہیں۔آپس میں دستِ گریبان تھے آج ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہورہے ہیں جو ہاتھ ملانا گوارا نہیں کرتے تھے وہ آج گلے مل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کھرمنگ گلگت بلتستان کے انفارمیشن سیکریٹری غلام عباس نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔انھوں نے مذید کہا ہے کہ عوا م سے مسلم لیگ ن کھرمنگ گزارش کرتی ہے کہ اسی فضاء کو برقرار رکھنے اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں اور ہماراساتھ دیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان باصلاحیت بے باک اور مخلص ہیں۔انھوں نے کرپشن کے ناسور کو بھی ختم کرکے صاف شفاف نظام جیسے ایف۔پی۔ایس۔سی اور این ٹی ایس گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار لیکر آئے ۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
7872