Chitral Times

چترال میں پہلی مرتبہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) کے زیر اہتمام کیٹ ٹیسٹ منعقد ہوئے، چترال کے 700 امیدواراں کو انکی دہلیز پر امتحانی مرکز مہیا کرنے پر متعلقہ حکام کا شکریہ ۔ ناصر علی شاہ

Posted on

چترال میں پہلی مرتبہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) کے زیر اہتمام کیٹ ٹیسٹ منعقد ہوئے، چترال کے 700 امیدواراں کو انکی دہلیز پر امتحانی مرکز مہیا کرنے پر متعلقہ حکام کا شکریہ ۔ ناصر علی شاہ

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ صوبے کے 14 مراکز میں منعقد ہویے۔ مذکورہ ٹیسٹ میں کل 18218 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 72 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا جسے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ (http//:cat.kmu.edu.pk) پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ میں پشاور کے دو مراکز جن میں اسلامیہ کالجیٹ سکول اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور سٹی شام شامل تھے میں 6794 طلباء نے شرکت کی، ایبٹ آباد، ہری پور میں 939، مالاکنڈ چکدرہ میں 523، سوات کبل گراؤنڈ میں 3190، مردان میں 1777 طلباء، کوہاٹ میں 591، ڈیرہ اسماعیل خان میں 527، پاڑاچنار کرم 318، تیمرگرہ دیر لوئر 1246، بنوں 902،صوابی736 اور چترال میں 675 امیدوار ان نے شرکت کی۔دریں اثناء کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامز میں داخلوں کے لیے کے ایم یو کیٹ کا انعقاد ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ ہم تمام متعلقہ اداروں اور حکام کے پرامن اور شفاف طریقے سے ٹیسٹ کے انعقاد میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں 18ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت نہ صرف کے ایم یو پر اعتماد کا مظہر ہے بلکہ اس سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میرٹ اور معیار میں مزید بہتری کی بھی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت ایک جامع نظام پر مشتمل ہے جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ فارمیسی،فزیوتھراپی،نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔پروفیسر ضیاء نے ریمارکس دیئے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لیے سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ایک طرف تو ہونہار طلبہ کو ان شعبوں میں آگے آنے کا موقع فراہم کرے گا اور دوسری طرف صوبے میں اس سے ہیلتھ کیئر سسٹم کا مجموعی معیار بھی مذید بہتر ہوگا۔

دریں اثنا پہلی مرتبہ چترال میں نرسز فورم کی درخواست پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے پر چترال نرسز فورم کے صدر ناصر علی شاہ نے تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیاہے، چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہویے نرسز فورم کے صدر نے کامیاب ٹیسٹ منعقد کرانے پر وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی، رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی انعام اللہ وزیر، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی، پرنسپل کامرس کالج صاحب الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔ ناصر علی شاہ نے بتایا کہ چترال کیٹ ٹیسٹ میں تقریبا 700 سو طالب علموں نے حصہ لیا اور انتہائی پرآمن ماحول میں ٹیسٹ منعقد ہوا۔ انھوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈیوٹی میں مامور تمام اسٹاف ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت و ٹیم خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور ، ڈاکٹر فرمان نظار چترال ، سینٹر کیبنٹ چترال نرسز فورم، ڈسٹرکٹ کیبنٹ چترال نرسز فورم، چترال پولیس وانتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہویے کہاکہ اس ٹیسٹ کو چترال میں منعقد کرانے سے چترال کے امیدواروں کو انکی دہلیز پر امتحانی مرکز مہیا ہونے کے ساتھ فی امیدوار کو کم از کم بیس ہزارروپے اوروقت کی بچت ہوئی۔

chitraltimes chitral CAT test nursing test 1 chitraltimes chitral CAT test nursing test 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79229