Chitral Times

کرونا وائرس سے منٹنے کیلئے ریسکیو1122 کی طرف سے ایس اوپیزجاری

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخو ا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو 1122) نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کے دوران ایس او پیز تیار کرکے صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز کو مراسلہ جار ی کر دیا ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی و ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہاہے ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے بعدڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے خصوصی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پیز جاری کردیں ،اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کوریسکیو ایمبولینس میں سپتال منتقل کرنے کے دوران ریسکیو اہلکار ڈبل دستانے اور ماسک ضرور استعمال کریں۔مشتبہ مریض سے رابطے سے قبل حفاظتی گاﺅن یا کوٹ ضرور پہنیں جبکہ مریض کو فوری ڈبل ماسک اور دستانے مہیا کئے جائیں۔ بلا ل احمدفیضی نے بتایا کہ ایس او پیز کے مطابق کرونا کے مشتبہ مریض اور اس کے ساتھ موجود تیمار دار کو بھی حفاظتی دستانے اور ماسک فراہم کیے جائیں۔مریض کی منتقلی سے قبل ہسپتال انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ کیا جائے،مریض کو ایمبولینس میں منتقل کرنے کے دوران صرف ایک تیماردار کو ساتھ رکھا جائے۔مریض کی ہسپتال منتقلی کے بعد ایمبولینس اور اسٹریچر کو پوری طرح دھونے اور صاف کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ ایس او پی میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی عملے کے ممبر کومشتبہ مریض کے ساتھ 14 دن میں بخار کے ساتھ دیگرعلامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32536