Chitral Times

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں رمبور کالاش ویلی میں بھی متعدد گھرمنہدم، متاثرین کی مدد کی جائے۔ زرمس گل کالاش 

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں رمبور کالاش ویلی میں بھی متعدد گھرمنہدم، متاثرین کی مدد کی جائے۔ زرمس گل کالاش

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے کالاش ویلی رمبور میں حالیہ بارشوں کے دوران کئی گھر منہدم اور کئی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ برساتی نالوں میں آنے والے سیلاب سے کئی مکانات ،باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ کالاش ویلی رمبور کی معروف سوشل ایکٹی وسٹ اور کونسلر زرمس گل نے میڈ یا سے بات کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ رمبور شیخاندہ میں تین گھر منہدم ہوئےہیں۔ اس طرح سنٹر رمبور میں جبار خان ،غازی خان ، سردار خان ، منیجر ،اقبال ،صوتی خان ، اوچوک گول میں کالاش خاتون سیچین گل ،زرمس گل ، غلام خان تعلیم خان کے مکانات و زمینات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ کالاشگرام گاوں میں برزنگی خان کالاش ، بہرام خان ،تلامان خان ،عبداللہ اور ڈازو خان کے مکانات ،مویشی خانوں ، زمینات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ نہری نظام مکمل طور پرمتاثر ہوچکا ہے ۔ اور بعض گھر انتہائی طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں ۔

 

انہوں نے حالیہ ایمرجنسی حالات میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کالاش ویلی رمبور میں رابطے کا واحد ذریعہ ٹیلی نار موبائل نیٹ ورک ہے ۔ لیکن حالیہ ایمرجنسی حالات میں یہ سروس بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ اور لوگوں کو معلومات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ زرمس گل نے ٹیلی نار کمپنی سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ٹاور میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اور موبائل سروس پر لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔ زرمس گل نے ڈپٹی کمشنر چترال اور متعلقہ اداروں سےپر زور مطالبہ کیا ۔ کہ رمبور کےمتاثرین کو ریلیف اورمالی امداد فراہم کیا جائے۔ تاکہ وہ اپنے مکانات ، زمینات کے بحالی کوممکن بناسکیں ، اور برساتی نالوں میں سیلاب روکنے کیلئے چیک ڈیم و زمینات کو کٹاو سے بچانے کیلئے حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے بھی رمبور متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔

chitraltimes kalash zargul mas rumbor chitral 3 chitraltimes kalash zargul mas rumbor chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87706