Chitral Times

ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی.وزیرتعلیم

Posted on

محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی.وزیرتعلیم

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ڈجیٹل لیٹریسی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی جس کیلیے گریڈ6 سے گریڈ 8 تک ڈیجیٹائزڈ کورس تیار کیا گیا ہے۔ منتخب سکولوں میں مرد و خواتین کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ جبکہ ڈیجیٹائزڈ کورس پر اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگلے ہفتے منصوبے کے لیے باقی عملے کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا عمل بھی شروع کریں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر آئی ٹی ٹیچرز میسر نہ ہوں ان سکولوں میں بذریعہ پیرنٹس ٹیچرزکونسل ٹیلنٹ پول سے عارضی آئی ٹی کی تعلیمی قابلیت اور تجربے رکھنے والے درخواست گزاروں کا انتخاب کریں۔

یہ ہدایات صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان ڈائریکٹر آئی ٹی سردار خان ایڈیشنل ڈائریکٹر اقبال خان ڈیجیٹل لٹریسی ٹیم اور HOPE-87 کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم کو منتخب 12 اضلاع پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر لوئر، چارسدہ، مانسہرہ اور ضلع خیبر کے منتخب سکولوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں موجود آئی ٹی لیبز سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ اور ضم اضلاع بشمول صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید آئی ٹی لیبز بھی بنائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم کو (HOPE-87) ادارے اور نالج پلیٹ فارم نے پشاور میں جاری پائلٹ سمارٹ سکول پروگرام پر بھی بریفنگ دی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ منتخب سکولوں میں اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ سکولوں میں سسٹم انسٹال کیے گئے ہیں اور سکول کھلنے کے فوراً بعد تربیت یافتہ 50 اساتذہ باقاعدگی سے طلباء وطالبات کو تربیت دینا شروع کر دیں گے۔ وزیر تعلیم نے (HOPE-87) کو ہدایت جاری کی کہ پائلٹ کے بعد جلد از جلد اس پروگرام کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دیں۔ جن میں نئے آئی ٹی لیبز کی تعمیر اور آئی لیبز کی اپ گریڈیشن بشمول پورے سکول کے تمام نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62989

تین سالوں میں 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل لٹریسی تربیت دی جائیگی۔وزیرتعلیم

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے حوالے سے اجلاس
صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ
یہ پروگرام ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 منتحب ھائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں شروع ہوگا
منتحب سکولوں میں آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک اور کل سات انکیوبیشن سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی


پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں گریڈ۔6 سے گریڈ۔ 12 تک کے 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل لٹریسی کی تربیت دی جائے گی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ منتخب سکولوں میں آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ جسمیں سکولوں سے منتخب 10 ٹیمیں جن میں فی ٹیم 2 ممبرز ہوں گے۔ کو 6 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ دوران تربیت طلباء کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان تربیت یافتہ طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ مقابلہ بھی ہوگا۔ جس میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ کہ اس پروگرام کا آغاز 10 اضلاع پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور دیر لوئیر سے کیا گیا ہے۔ ان منتخب سکولوں میں یہ پروگرام فیز وائیز جاری رہے گا۔ جبکہ بعد میں مزید اضلاع تک اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لئے پی ایم یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ٹرینرز کا انتخاب مکمل ہے اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی وساطت سے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی اور منتخب سکولوں میں جاری تربیت کی مانیٹرنگ کی جائے گی ڈیجیٹل لٹریسی کی ہفتہ وار کم از کم چار کلاسز ہوں گی۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالاکرم، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈیجیٹل لٹریسی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ منتخب سکولوں کے منتخب طلباء و طالبات کو تربیت کے دوران ڈیجیٹل لٹریسی، پرابلم سالونگ، الگرتھم، ایم ایس افس، سکریچ، ویب لٹریسی، موبی رائیز، ایپ انونٹر، سوشل میڈیا ایتھکس اور کوڈنگ سکھائی جائے گی۔ اور ان منتخب سکلز پر آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت بھی دی جائے گی ۔ جبکہ طلباء و طالبات کے درمیان مقابلے کی فضاء پیدا کرنے کے لیے سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں متعلقہ اضلاع میں کیمپس کے قیام اور پروگرامنگ اور گیمنگ کے مقابلے بھی منعقد کیےجائیں گے۔

chitraltimes digital literacy program education minister
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57800