Chitral Times

الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

Posted on

الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے اور پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 5 رکنی کمیشن نے کی، درخواست گزار خالد محمود خان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔اس پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے استفسار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں اس حوالے سے کیا ہے؟، وکیل نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر میں یہ شق موجود تھی، الیکشنز ایکٹ میں یہ شق تو موجود نہیں ہے۔کمیشن نے پوچھا کہ اگر آج ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور ہوجاتی ہے تو کیا ہوگا؟، اس پر وکیل نے کہا کہ اگر اپیل منظور ہوجاتی ہے تو چیئرمین تحریک انصاف عہدے پر واپس آجائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ نواز شریف اور اس کیس میں کیا فرق ہے؟، اس پر وکیل نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر

لاہور (سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کے اعلان کیلئے جلسیکا انعقاد کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کیاعلان کیلئے جلسیکا انعقاد کرنا ہے۔دائر درخواست میں کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ودیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن لبرٹی چوک لاہور میں 15 اکتوبر کے جلسے کیلئے پی ٹی ائی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے اجازت دینیکا حکم دے۔

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

لاہور(سی ایم لنکس)سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔سینئر قانون دان نے یہ بھی کہا کہ ایک سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے، اسے سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80082