Chitral Times

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Posted on

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے کہا کہ جرم پر ابھارنے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے ہی کی طرح دیکھا جائے گا۔عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔ بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیتی ہیں۔ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل پہلے ہی شروع ہے، مناسب بیلنس ٹرائل کورٹ جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی حاصل ہو سکتا۔ 248 کا استثنا صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے۔ شاہ محمود قریشی پر جلسے میں تقریر کا الزام ہے۔ شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کی جو جلسہ تقریر کا الزام ہے، وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا۔فیصلے کے مطابق عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل کو 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورہونے کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیاجس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81875

اداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں: چیئرمین پی ٹی آئی

Posted on

اداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں: چیئرمین پی ٹی آئی

اٹک(سی ایم لنکس)پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نیکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں مزید کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔بیرسٹر شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اس کی ترید کرتا ہوں۔شعیب شاہین نے مزید بتایا کہ عمران خان تندرست اور مکمل فٹ ہیں، وہ روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تشخیص کردہ حکومت نے کی ہے، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لئے ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78608