Chitral Times

چھ دنوں میں 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں، سیکریٹری پاور

Posted on

چھ دنوں میں 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں، سیکریٹری پاور

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 7 سے 12 ستمبر تک 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں۔سماجی رابطء کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعداد شمار جاری کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ 6 دنوں میں بجلی چوروں کے خلاف 2380 مقدمات درج ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے 6215 کیسز پکڑے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر بجلی چوروں کو 44 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جرمانے کے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

 

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79108