Chitral Times

پانی ندارد، چترال کے نواحی گاوں چمرکن کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ رات گئے تک جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے نواحی گاؤں چمرکن میں بچوں اور خواتینِ پر مشتمل جلوس جاری ہے جو کہ گاؤں میں گزشتہ چار دنوں سے پینے کی پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کررہے ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی لائن کو اے سی چترال نے چار دن پہلے کاٹ دیا تھا۔ وہ ڈی سی اور اے سی کا علاقے میں نہ جانے پر بھی احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے پشاور روڈ کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے. اخری اطلاع تک احتجاجی مظاہرہ جاری تھی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
52051

چمرکن جنگل میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ فارسٹ کا اہلکار جان بحق

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال شہر کے نواحی گاوں چمرکن ڈوک سے تعلق رکھنے والے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے فارسٹر جمشید اقبال ولد محمد زبیر جو کہ جنگل میں لگی آگ کو مکمل بجھانے اور نگرانی کے غرض سے دو ساتھیوں سمیت چمرکن کے جنگل گیا ہوا تھا، جنگل میں آگ بجھانے کے دوران پاؤں پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چمرکن ڈوک گول پہنچ کر جمشید اقبال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا،

حادثے کے نتیجے میں جمشید اقبال شدید زخمی ہوا جس کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا.تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں۔ جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کا نماز جنازہ کل جمعہ کے دن دس بجے آبائی گاوں چمرکن میں اداکی جائیگی۔

chitraltimes forest guard injured during duty rescued by 1122 chitral
chitraltimes forest guard injured during duty rescued by 1122
chitraltimes forest gurad jamshed ahmad died on duty chitral
File foto Jamshid Ahmad

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51635