Chitral Times

چترال کی ایک اور بدقسمت بیٹی پشاور سے مبینہ طور پر لاپتہ، رشتہ داروں کے مطابق شوہر نے اُسے قتل کرکے ڈرامہ رچا رہا ہے

چترال کی ایک اور بدقسمت بیٹی پشاور(چارسدہ) سے مبینہ طور پر لاپتہ، رشتہ داروں کے مطابق شوہر نے اُسے قتل کرکے ڈرامہ رچا رہا ہے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی ایک اور بدقسمت بیٹی پشاور سے مبینہ طور پر لاپتہ ہے ،خاتون کے گھروالوں  کے مطابق شوہر نے اُسے قتل کرکے ڈرامہ رچا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لویر چترال کے بروز گول سے تعلق رکھنے والی خاتون ( ف) دختر حکیم خان  شبقدر(چارسدہ)  میں عبد الرحمن ولد شیر علی  سے بیاہی گیی تھی ، انکے شوہر کے مطابق وہ گزشتہ د و دنوں سے شبقدر پشاور سے لاپتہ ہے۔ اوران کا شوہر گزشتہ رات اپنے بچوں کے ساتھ چترال سسرال پہنچ گیا ہے اوربیوی کی لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔ جس پر ان کے والدین نے تھانہ چترال میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔ زرایع کے مطابق مقامی پولیس نے لاپتہ ہونے والی خاتون کی شوہر سے تفتیش کے بعد انھیں چھوڑ دی ہے۔

گمشدہ خاتون کے گھروالوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے ، اور اپنے بچوں کے ساتھ واپس چترال سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
66987