Chitral Times

چترال میں این جی اوزکا کردار مسلمہ ہے۔۔شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپر چترال

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ چترال میں این جی اوز کا کردار مسلمہ ہے کہ جنکی کاوشوں سے چترال کے دورآفتادہ اور پسماندہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز بیا رلوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) کے نئے دفترکے افتتاح کے موقع پر بونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بی ایل ایس او کی علاقے کیلئے خدمات کو سراہا اور اپنی طر ف سے آرگنائزیشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ ڈی پی اواپر چترال اور علاقے کے معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ہم سب کو اپنی اپنی بساط کے مطابق کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ انتہائی مہذب اوراچھے اخلاق کے ساتھ ان میں رضاکارانہ خدمات کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ انھوں نے بھی اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس سے قبل منیجر BLSO شیرافضل نے بتایا کہ علاقے کے تمام خواتین و حضرات BLSO کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں انہی کی وجہ سے آج ہم BLSO کے لیے مستقل آفس کا بندوبست کیا ہے اس لیے ہم علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنرنے تختی کی نقاب کشائی کرکے دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یادرہے کہ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا قیام 2005 کو علاقے کے مرد وخواتین نے ملکرعمل میں لائے تھے۔ یہ کمیونٹی آ رگنائزیش سرکاری، غیر سرکاری اور اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔جس کیلئے آج مستقل دفترکا قیام عمل میں لایا گیا۔

blso office upper chitral 2 1
blso office upper chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38081