Chitral Times

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے اور رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت اجلاس

Posted on

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے اور رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت اجلاس

اپر چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں جنید خان اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجنئیر این،ایچ،اے، طارق ایکزیکٹیو انجنئیر سی،اینڈ،ڈبلیو اور ضیاء الرحمن سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ، ڈبلیو مستوج شریک تھے ۔ میٹنگ میں دونوں محکمہ جات کی طرف سے اپنے اپنے محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،اے حکام کو چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں کام کا معیار ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام مذید مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ایکوزیشن کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پٹواریوں کو لینڈ ایکوزیشن کے کاموں میں گہری دلچسپی لینے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پراجیکٹ پر کام جلد اذ جلد مکمل ہوسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،اے حکام کو ڈسٹرکٹ اپر چترال میں اپنا افس قائم کرنے کی ہدایت کی جس پر این،ایچ،اے حکام نے حامی بھر لی اور جلد از جلد افس قائم کرنے کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes booni mastuj road meeting under dc upper irfan 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79543

اگلے جشن شندور تک ہم چترال بونی مستوج شندور روڈ کو پختہ کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں ،میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہوں۔چیف سیکریٹری

Posted on

اگلے جشن شندور تک ہم چترال بونی مستوج شندور روڈ کو پختہ کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں ،میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہوں۔چیف سیکریٹری

صوبے کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ خصوصی بیٹھک ہوگی، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری

بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں پیش رفت ہوئی تو معاشی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، سرتاج احمد خان

پشاور(نمایندہ چترال ٹایمز )ریجنل کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی ، چیف سیکرٹری کو صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کا مطالبہ کیا جسے چیف سیکرٹری نے قبول کرتے ہوئے منگل کے روزکو ایک گرینڈ میٹنگ ترتیب دینے کا وعدہ کیا جس میں صوبہ بھر کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کے لیڈر شپ شرکت کریں گے۔کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے اس موقع پر چترال کی تعمیر و ترقی بالخصوص سیلاب کے بعد کی صورت حال، چترال میں سیاحت کے فروع اور شندور میں پی ایس ایل طرز کا پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے سیلاب کے بعد کی تباہ حالی بالخصوص روڈ انفراسٹرکچر کی خرابی کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ منگل کو چترال کے حوالے سے الگ سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور جمعرات تک چیف سیکرٹری بنفس نفیس چترال کا دورہ کرکے ان مسائل و مشکلات کے آزالے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ اگلے جشن شندور تک ہم چترال بونی مستوج شندور روڈ کو پختہ کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں ،میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے موسم گرما تک اس سڑک کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے چترال کی ترقی کے لئے جامع انداز سے کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77992

چترال بونی مستوج شندور روڈ، کالاش ویلی روڈ ودیگر سڑکوں پر کام کی بندش کے خلاف چترالی باشندوں کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

چترال بونی مستوج شندور روڈ، کالاش ویلی روڈ ودیگر سڑکوں پر کام کی بندش کے خلاف چترالی باشندوں کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال بونی مستوج شندور روڈ، کالاش ویلی روڈ ودیگر سڑکوں پر کام کی بندش ، جاری فنڈز کی مبینہ طور پر دوسرے اضلاع میں منتقلی اور مشینریز اٹھا کر واپس لے جانے اور حکومت کی عدم دلچسپی کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم چترالی باشندوں نے سنیٹر فلک ناز چترالی،کیپٹن سراج الملک معروف ماحولیاتی ایکٹیوسٹ رحمت علی جوھر دوست اور تحریک نوجوانان تورکھو یو سی تریچ کے صدر و اپر چترال کے معروف سوشل ایکٹیوسٹ حسین زرین چرویلو کی قیادت میں ہفتہ کے روز اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد ۔میں رھائش پزیراپر چترال سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین چترال بونی مستوج شندور روڈ ، اور چترال کے تمام سڑکوں کی ابتر صورتحال خصوصا چترال بونی مستوج شندور روڈ میں کام کی بندش کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جس میں چترال بچاؤ ،ملک بچاؤ ،اور چترال کے سڑکوں میں کام کی بندش نا منظور نا منظور کے نعرے درج تھے ۔ چترال کی بیٹی سنیٹر فلک ناز چترالی ،کیپٹن سراج الملک،شاد فاؤنڈیشن کی بانی میڈم شمشاد زرین، معروف سوشل ورکر حسین زرین چرویلو،ماحولیاتی ایکٹیوسٹ رحمت علی جوھر دوست ،سابق ڈی پی او چترال محمد سید خان،ڈاکٹر احترام الحق،کرم علی،قابل زکر ھیں نے مظاہرین سے خطاب کیا ۔

انھوں نے مطالبہ کیا  کہ چترال بونی مستوج شندور روڈ اور چترال کے دیگر زیر تعمیر سڑکوں کے لئے جلد از جلد فنڈز ریلیز کر کے ان پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے مقررین نے کہا کہ اگر ان زیر تعمیر سڑکوں میں فورآ کام کا آغاز نہ کیا گیا تو چترال بھر میں احتجاجی تحاریک کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ چترال جیسے جغرافیائی اعتبار سے حساس علاقے کو حکومت کی طرف سے نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ھے ان خراب سڑکوں کی وجہ سے چترال کے ماحولیاتی آلودگی میں بھی روز بروز اضافہ ھو رھا ھے لہذا ان زیر تعمیر سڑکوں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے ،چترال بونی شندور روڈ میں ترکول کو اکھاڑ کر پھینکا گیا ھے جس کی وجہ سے اپر چترال ترقی کی راہ میں 30سال پیچھے چلا گیا ھے اور عوام اب دو گھنٹوں کے بجائے چار گھنٹوں میں چترال شھر سے بونی پہنچتے ھیں لہزا اس روڈ سے مشینریز اٹھا کر لے جانا سمجھ سے بالا تر ھے ان مشینریز کو فورآ واپس لا کر دوبارہ کام شروع کیا جائے۔
چترال کے زیر تعمیر سڑکوں میں حکومت کی عدم دلچسپی اور کام کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا احتجاجی مظاھرہ تھا

chitraltimes chitrali protest in front of islamabad press club chitraltimes chitrali protest in front of islamabad press club2 chitraltimes chitrali protest in front of islamabad press club3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70463