Chitral Times

چترال؛ مذہبی ہم آہنگی حوالے کھلی کچہری، آئمہ مساجد و کالاش قاضیوں میں وضائف کے چیک تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاہے کہ بمبوریت، بریر اور رمبور کی وادیوں میں کالاش اور مسلم کمیونٹی کے درمیان اتحاد ویگانگت اور ہم آہنگی کا مثالی ماحول موجود ہے جس کی وجہ سے کالاش اقلیت کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حاصل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کالاش کی نوجوان نسل بھی تعلیم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں۔


بدھ کے روز ٹاؤن ہال چترال میں منعقدہ ‘مذہبی ہم آہنگی ‘کے حوالے سے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ کالاش کمیونٹی کی قدیم ترین تہذیب وثقافت کو ان کے مسلمان بھائیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے بلکہ خطرے کے وقت ان کی مدد کے لئے بھی حاضر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اقلیتوں کو ان کا حقوق دلوانے اور ترقی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ان فلاح وبہبود کے لئے کئی ایک انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئمہ مساجد کے لئے وظائف کا اجراء بھی اسی حکومت کی انقلابی کاموں میں سے ایک ہے جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے جبکہ کالاش کمیونٹی کے مذہبی پیشوا ؤں کو بھی وظائف دئیے جارہے ہیں۔ وزیر زادہ نے اس موقع پرمسلم کمیونٹی کے 409 آئمہ مساجد ، 73 کالاش مردو خواتین قاضیوں اور کرسچن کمیونٹی کے 2 فادر میں چیک تقسیم کئے اور ان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے سکول و کالجوں میں قرآن پاک کو لازمی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ جن آئمہ کرام کا نام رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ انکو رجسٹرڈ کرنے کے بعد یہ اعزازیہ انہیں بھی دیا جائے گا ۔ چترال میں ساٹھ مساجد میں سولر پینل لگائے جارہے ہیں

قبل ازین کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کےصدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا ۔ کہ اسماعیلی کمیونٹی کے جماعت خانوں کے مشنری اورمکھی حضرات کو بھی اعزازیہ دیا جائے ۔

پی ٹی آئی ضلعی صدر سجاد احمد، ودیگر رہنماوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اورمختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes wazir zada giving away cheque to religious leader chitral
chitraltimes wazir zada giving away cheque to aima kiram townhall
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56134

چترال؛ جے آئی یوتھ (خواتین) کنونشن،پروفیسر ابراہیم کی خصوصی شرکت

چترال؛ جے آئی یوتھ (خواتین) کنونشن،

چترال ( چترال ٹائمز رپورعٹ ) الخدمت سکول قتیبہ دنین میں گزشتہ دن جے آئی یوتھ (خواتین) کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حمدو نعت سے ہوا۔


صوبائی و ضلعی قائدین کے علاوہ جماعت اسلامی ضلع چترال کے مختلف شعبوں کی نگران خواتین، جامعات المحصانات و ذیلی جامعات کی ذمہ داران اور طالبات کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔


مہمان خصوصی کے علاؤہ جے آئی یوتھ کی صوبائی ناظمہ اور ضلعی ناظمہ نے اپنے خطبات میں نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ و اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے جوانوں کو شاہین سے اس لیے تشبیہ دی ہے کہ شاہین کی نگاہ اور حوصلہ بلند، عزم مصمم، نظر تیز، پر مضبوط اور پنجے مستحکم ہوتے ہیں، جوان اگر منظم ہو کر سعی کریں تو کوئی مشکل ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔ پروگرام کے دوران شاعر مشرق کی نظم ” کبھی اے نوجوان مسلم تدبر بھی کیا تونے ” پر ایون جامعہ کی چھوٹی چھوٹی بچیوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کی۔


پروگرام میں یوتھ کی صوبائی ناظمہ کی طرف سے کیے گئیے سوالوں کے درست جوابات دیکر بچیوں نے انعامات بھی جیت لیے۔
پروگرام کا اختتام ملک کی سالمیت اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی دعا کے ساتھ ہوا۔

chitraltimes jui youth female chitral convantion
chitraltimes jui youth female chitral convantion2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51717