Chitral Times

سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آرایس پی ) کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے حوالے سے کمیونٹی بیسڈ سٹیک ہولڈر ڈائیلاگ کا اہتمام 

سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آرایس پی ) کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے حوالے سے کمیونٹی بیسڈ سٹیک ہولڈر ڈائیلاگ کا اہتمام

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آرایس پی ) کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے حوالے سے کمیونٹی بیسڈ سٹیک ہولڈر ڈائیلاگ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف دیہات کے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے صدور وسیکریٹری کے علاوہ  افغان مہاجر کیمپوں میں مقیم مہاجرین کے نمایندے و مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر صلاح الدین صالح اور ڈی پی ایم ایس آر ایس پی چترال طارق احمد نے پروجیکٹ سے متعلق تفصیل سے  حاضرین کو اگاہ کیا۔ جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر چترال اسدا اللہ نے چائلڈ رایٹس سے متعلق تفصیل سے پرزینٹیشن دی ۔ سٹیک ہولڈر ڈائیلاگ میں شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان، ڈی ایس پی لیگل محسن الملک ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ڈی ڈی او ایجوکیشن زبیدہ خانم، ڈایریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاوید احمد، اقلیتی ممبرانت بیگ ودیگر نے شرکت کی۔ اور ڈائیلاگ میں حصہ لیا۔ ڈی پی ایم طارق احمد اور صلاح الدین صالح نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد بچوں کے حقوق کی پاسداری،ان کے  مسائل کی نشاندہی اور حل  کے ساتھ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں پراجیکٹ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں سے مشقت لینے کی روک تھام ، چائلڈ لیبر کی تدارک کے ساتھ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے دایرے میں لانا بھی پراجیکٹ کا حصہ ہیں، ڈی پی ایم نے شرکا ء پر زور دیا کہ جن علاقوں میں خصوصی طور پر اس پروجیکٹ کے تحت کام ہورہا ہے وہاں پر غیر معمولی تبدیلی آنی چاہیے تاکہ یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنارہو۔ ڈی ایس پی لیگل محسن الملک نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ منشیات کے خریدو فروخت میں بچوں کو استعمال کیا جارہاہے اور بعض جگہوں میں کم عمر بچے خود نشے کا عادی ہوچکے ہیں جن میں آئس کا نشہ بھی شامل ہے۔ مولانا خلیق الزمان نے قران و سنت کی روشنی میں ڈائیلاگ میں حصہ لیا اور کہا کہ تمام غیر اخلاقی کام اور بے راہ روی کے ساتھ خودکشی جیسےناسور کا چترال میں پھیلنا دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے پراجیکٹ اور ایس آرایس پی کے زمہ داروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے نشست مدارس کے علماء اور آئیمہ کرام کے لیے بھی منعقد کئے جائیں جہاں ان کو مدغو کرکے ٹریننگ دیا جائے تاکہ وہ یہ پیغام اپنے اپنے علاقوں میں پہنچا سکیں ۔ اس سے قبل ریسورس پرسن اسد اللہ نے چائلڈ کی تعریف ،عالمی سطح پر بچوں کےمسلمہ حقوق، بچوں کے استحصال ، ذہنی و جنسی تشدد،ہراسگی اور دیگر در پیش خطرات اوران کی روک تھام کیلئے موجود قوانین نیز والدین ،اساتذہ ،کمیونٹی ،معاشرہ اور حکومت کی ذمہ داریوں کے بارےمیں تفصیل سے پریزنٹیشن دی۔ شرکاء نے ا س طرح کے نشست کو موجودہ ترقیاتی اور ڈیجیٹل دور کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پراجیکٹ کو دیگر دیہاتی علاقوں میں بھی توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔

chitraltimes srsp child protection projects workshop salah

chitraltimes srsp child protection projects workshop tariq ahmad2 chitraltimes srsp child protection projects workshop

chitraltimes srsp child protection projects

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79373

ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا

Posted on

ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سال 2022ء کے دوران ضلع اپر چترال کے سیلاب زدہ دیہات میں بچوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف کی مالی تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کا اغاز کردیا ہے جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں بچوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ذہنی کوفت کی پیچیدہ کیفیت سے باہر نکالنے اور ان کی زندگیوں کو معمول کی ٹریک پر ڈالنے کے لئے مجوزہ اقدامات پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی کے مقام پر اس سلسلے میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن افیسر جاوید احمد نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونی کے علاوہ ریشن، بریپ، کھوژ اور وریجون میں منصوبے پر پیش رفت جاری ہے جہاں سول سوسائٹی کی بھر پور تعاون سے والدین میں آگہی پھیلانے کے ساتھ دیہی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاکر ان کی معاونت کی جارہی ہے تاکہ یہ پائیدار بنیادوں پر قائم ہوکر اہداف حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی خصوصی دلچسپی سے اس پراجیکٹ کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل بھی حاصل کی گئی ہیں جبکہ رضاکاروں کی ٹیمیں بھی تیار کی گئی ہیں اور ہر گاؤں میں safeاسپیس کے نام سے جگہ متعین کرکے بچوں کو عمر کے لحاظ سے درجہ بندی کرکے ان کی دلچسپی کے سامان اور کھلونے مہیا کئے گئے ہیں اور مزید رابطہ کاری کے واسطے پئیر نیٹ ورک بناکر انہیں فعال بنائے گئے ہیں۔ جاوید احمد نے اس با ت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنے میں سول سوسائٹی کا کردار نہایت ہی اہم اور حساس نوعیت کا ہے اور فلاحی معاشرہ چائلڈ پروٹیکشن کو یقینی بنائے بغیر تشکیل نہیں پاسکتا۔

chitraltimes srsp tournament for 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75026