Chitral Times

چئیرمین پی ٹی آئی کو آٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

چئیرمین پی ٹی آئی کو آٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں اٹیچ باتھ اور دیگر سہولیات میسر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم کے لیے جیل کے قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں اڈیالہ جیل کیوں نہیں ۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔
دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔

افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی شہری کو ملازمت، پناہ، غیر قانونی امداد یا مکان، دکان، دفتر کرائے پر دینے والوں کی شامت آ گئی۔

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کے مشن کے تحت ڈیپورٹیشن امپلی منٹیشن پلان پر عمل تیز ترکر دیاگیا ہے،ایسے عناصر کو ملازمت، پناہ، غیرقانونی مدد، مکان، دکان،دفتر کرائے پر دینے والے بھی بچیں گے نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مقامی سہولت کاروں کیخلاف بھی فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور آئندہ افغانستان سے آنے والے تمام مریضوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن رکھا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو ایک روزقبل ان کیمرا بریفنگ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے سنگین انکشافات کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی۔
قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحہ سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں چالیس سے پچاس ہزار میں جعلی افغان شناختی کارڈ تیار کرکے لوگ سرحد پار بھیجے جاتے ہیں، چینی، کھاد اور ڈالر بھی افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79539