Chitral Times

پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،نگران وزیراعظم

Posted on

پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنیکہاہے کہ پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے،خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں،نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیاہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایاجا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے،عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں،پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

 

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا نگراں وزیراعظم، وزرا، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، چاروں گورنرز اور وزرا اعلی کو خط، چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون،اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم، وزرا، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرا اعلی کو خط ارسال کیا ہے جس میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست کی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خط میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چھاتی کے کینسر پر آگاہی پیدا کرنے میں آپ کا تعاون خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے، پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہر سال 40 ہزار اموات ہوتی ہیں،پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث اموات کی شرح ایشیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نیکہا کہ زیادہ شرح اموات کی وجہ مرض کی دیر سے تشخیص ہونا ہے، اپنا معائنہ خود کرنے بارے آگاہی سے کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے،اس مہینے بریسٹ کینسر پر آگاہی پیدا کرکے ہم ایک صحت مند اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80144