Chitral Times

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ چیف سیکرٹری

Posted on

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ چیف سیکرٹری

مشترکہ کوششوں سے ہی پولیووائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
چیف سیکرٹری کا پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو سرگرمیوں کا معائنہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسین پلائے جائیں۔ پولیو مہمات کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس خطے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔ یہ ھدایات چیف سیکرٹری نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے ہمراہ حیات آباد اور ریگی سمیت دیگر علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کی نگرانی کرتے ہوئے دیں۔ چیف سیکرٹری نے پولیو سٹاف سے بھی ملاقات کی اور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2496ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80003