Chitral Times

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی

Posted on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

صدر کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھا ہے۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) قومی اسمبلی توڑنے کی صورت میں صدر کو انتخابات کے انعقاد کیلیے 90 دن میں تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79061