Chitral Times

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا مستوج میں انتخابی جلسہ، سردی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ۔ انجینئر فضل ربی جان

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا مستوج میں انتخابی جلسہ، سردی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ۔ انجینئر فضل ربی جان

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے ون چترال انجئنیر فضل رابی جان اور صوبائی اسمبلی پی کے ون چترال اپر سراج علی خان ایڈوکیٹ کا یارخون ویلی کے انتخابی مہم کی اختتام پر مستوج خاص کے مقام پر پرجوش استقبال کیاگیا، سردی کے باوجود کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دونوں رہنماوں نے کہاکہ مستوج پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے امید ہے کہ اس بار بھی بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرخدمت کا موقع دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہیں،

سراج علی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مستوج، لاسپور اور بریپ کے عوام کا یہی مطالبہ تھا کہ یہاں پر کسی امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے اج پیپلز پارٹی نے ٹکٹ مستوج کے امیدوار کو دیا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے بہت سے اور امیدواروں نے بھی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھے تھے۔ انجیںئرفضل ربی جان نے انتہائی سردی کے باوجود کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 1

chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 4 chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 5 chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 7 chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 8 chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 9 chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 10

chitraltimes ppp upper chitral election campaign mastuj NA1 and PK1 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84726

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا دورہ عشریت، لوگوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی 

Posted on

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا دورہ عشریت، لوگوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

دروش ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے ون انجنئیر فضل ربی جان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو سلیم خان نے گزشتہ دن عشریت میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے مرہون منت ہیں ۔جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز کو بڑھانے والے بھی ہم ہی تھے۔ لہذا اس دفعہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکر خدمت کا موقع دیں۔ انتخابی جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میر اعظم ایڈووکیٹ نے اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں امیدواروں نے کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مقامی عہدیداروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے انھیں ووٹ دیکر خدمت کا موقع دیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کے ساتھ علاقے کے مسائل سے بھی انھیں اگاہ کیا۔

ashirate ppp jalsa 3 ashirate ppp jalsa 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84455