Chitral Times

پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کا ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون میں شاندار استقبال اور کامیاب جلسہ کا انعقاد، کٸی خاندان کا پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان 

Posted on

پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کا ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون میں شاندار استقبال اور کامیاب جلسہ کا انعقاد، کٸی خاندانوں کا پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

اپر چترال (جمشیداحمد) ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر کا پرتباک استقبال کیا گیا اور ایک کامیاب جلسے کا انعقاد کیا گیا,جس میں موڑکھو کے غیور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اور الیکشن میں مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں شہزاددہ افتخارالدین اور حاجی محمد وزیر کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرنے کا وعدہ کیاگیا جلسے کی صدارت سابق انسپکٹر محمد سلام نے کی جلسے کا باقاعدہ اغاز قاری خادم الرخمن کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن موڑکھو کے سنیر رہنما ظفر حسین شاہ نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ موڑکھو کے مختلف مساٸل سے اگاہ کیا جن میں موڑکھو کی بے ابی کا مسلہ نہر اتھک پراجیکٹ موڑکھو تریچ باٸی پاس روڈ اوررابطہ سڑکیں وعیرہ شامل تھے پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل مستوج کے سنیر ناٸب صدر معروف سماجی سیاسی شخصیت پرویز لال نے خطاب کرتے ہوۓ چترال کے لیے سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین مرحوم اور اس کے فرزند ارجمند شہزادہ افتخارالدین کی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا شہزادہ محی الدین مرحوم چھ  مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوۓ لوگوں کی بہترخدمت کی اور اج بھی لوگ شہزادہ محی الدین مرحوم کا نام لیکران کے لیے نیک دعاٸیں دیتے ہیں

 

اسطرح اس کا فرزند بھی شہزادہ افتخارالدین بھی پانچ سال اقتدار میں رہے اور عوام کی خدمت کی جن میں میگا ترقیاتی پراجکٹ سڑکین گیس پلانٹ فاٸیبر اپٹک دیگر شامل ہیں ۔انہوں نے اپر چترال کے بجلی کے مسلے کوحل کرنے میں شہزادہ افتخارالدین کی کوششوں کو سراہا اور دونوں مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کا غزم کیا۔ معروف سماجی شخصیت عبدالباقی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہر الیکشن میں ہم بدقسمتی سے ایسے نمائندہ منتخب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں ان کا نہ مرکز میں حکومت ہوتی ہے اور نہ صوبے میں اور نہ ان کا کوٸی سنتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے بھاری اکثریت سےووٹ دیکر مولانا عبدالاکبرچترالی اورمولانا ہدایت الرحمن کو اسمبلی بھیجا وہ پانچ سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور قوم کو مایوس کیا اور اج کس منہ سے عوام سے ووٹ لین گے ۔ہمیں ان لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہے جن کی مرکز اور صوبے میں حکومت ہو اس سلسلے میں ہمارے سامنے ہمارے دو قابل بیٹے شہزادہ افتخارالدین اور محمد وزیر ہیں ان کو کامیاب کرکے ان پر اعتماد کرے وہ قوم کی بہتر خدمت کریں گے۔

 

پی کے ون نامزد امیدوار حاجی محمد وزیر نے خطاب کیا انہوں نے کہا اگر قوم ہم پر بھروسہ کر کے ہم دونوں کو کامیاب کیا تو انشا اللہ ہم ملکر قوم کی بہترخدمت کرین گے۔ علاقے کی بے ابی کو ختم کرنے اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے کوشش کی جاۓ گی۔ قومی اسمبلی این اے ون کے نامزد امیدوار شہزادہ افتخارالدین نے خطاب کرتے ہوۓ اپنے دور اقتدار میں کیے گۓ ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتےہوۓکہا انہوں نے کہا ہمارے دور حکومت میں چترال کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے عربوں روپے خرچ ہوۓ جوکہ ایک ریکارڈ ہے ان میں بعض ترقیاتی منصوبے تکمیل کو پہنچے اور بغض کی ٹینڈ ہوچکے تھے سابق تحریک انصاف کی حکومت نے ان کو بند کیا ملک کی معاشی حالات کو خراب کیا جوکہ قابل افسوس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر قوم نے ہم پر اعتماد کرکےہیمیں دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو ہم قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے موڑکھو کے حوالے سےبات کرتے ہوۓ کہا علاقے کی بے ابی کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کیجاۓ گی نہراتھک کی تکمیل کےلیے ہماری کوشش ہوگی اپر چترال کی بجلی بل وعرہ کا مسلہ حل ہونگے اس کی منظوری کے سلسلے میں صرف ایک دستخط کا کام باقی ہے وہ بھی جلد حل ہونگے انہوں مزید کہا نواز شریف کے دور حکومت میں لواری ٹینل میں پانچ سال کے دوران 25 ارپ روپے خرچ ہوۓ ایک سال کے دوران 7 ارب روپے لواری میں خرچ ہوۓ جس کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے لا واری ٹینل تکمیل کو پہنچا اسطرح سڑکوں کی تعمیر میں حکومت کی خطیر رقم خرچ ہوۓ۔

اخر میں صدر مخفل سابق انسپکٹر محمد سلام نے خطاب کیا اور مسلم لیگ کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرنے کا غزم کیا۔اخر میں شمولیتی پروگرام میں مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر نوجوانان اور بزرگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اور آنے والے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کردیا ۔اخر میں قاری خادم الرخمن کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ اسٹیج کی فراٸض مسلم لیگ ن جنرل سکرٹری اپر چترال پرنس سلطان الملک نے انجام دی۔

chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 2

chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 8 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 9 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 10 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 3 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 4 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 6 chitraltimes pmln election campaign warijun upper chitral 7

chitraltimes pmln mulkhow election campaign 1

chitraltimes pmln mulkhow election campaign 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83915

پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کی جمیعت علماء اسلام کے ساتھ مشاورتی نشست

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی ) بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی میٹنگز اور مشاورت کے سلسلے میں بھی تیزی آئی ہے ۔اج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کا ایک اہم اجلاس جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال پرنس سلطان الملک ہاؤس بونی میں صدر پاکستان مسلم لیگ نواز سید احمد خان کی صدارت منعقد ہوا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوه سنئیر لیگی رہنما محمد وزیر خان ،ایڈوکیٹ ساجد الله وغیرہ نے شرکت کی۔اپر چترال کابینہ کے افراد اور مختلف علاقوں سے ورکرز کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

میٹنگ میں تحصیل چیرمین شپ موڑکھؤ /تورکھو ،مستوج اور وی سیز کے بارے نمائندہ گان اپنے تجاویز پیش کی۔اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ہر سیٹ پر کارکردگی دیکھانے کا عزم کیا ۔شراکاء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اپر چترال میں منظم جماعت کے طورپر اپنی شناخت بحال کریگی۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ورکر جوش اور جذبے سے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ صدر مخفل سید احمد خان صدراتی خطاب میں ورکروں کی جوش و جذبہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش ائیند قرار دی ۔اپ نے کہا ورکروں کی مشاورت سےتمام فیصلے کیے جائنگے ورکروں کی رائے کو فوقیت حاصل ہوگی اور کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں ہوگی بلکہ ورکروں کی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائیگا۔اسے پہلے سابق ایم پی اے سید احمد خان صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال اور محمد وزیر نے تحصیل چیرمین شپ موڑکھؤ/ تورکھو کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کی۔مستوج چیرمین شپ کے لیے موصولہ درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ اگلے دو تین روز میں کیا جائیگا ۔

بعد میں کابینہ کے ارکان ظفراللہ پرواز ہاوس بونی میں جمیعت علماء اسلام کے ساتھ انتخابی اتحاد کے سلسلے مشاورتی نشست کی۔ جس میں جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے امیر مولانافتح الباری ،ایم ۔پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن اور جے یو آئی اپر کابینہ کے جملہ ارکان موجود تھے۔میٹنگ میں مسلم لیگ نواز اور جے یو آئی اتحاد برائے بلدیاتی انتخابات کے مختلف پہلووں پر طویل مشاورت ہوئی۔اور اکثر امور پر اتفاق رائے پیدا کی گئی تاہم ممکنہ اتحاد اور معاہدےکوعملی جامہ پہنانے اور پائیدار معاہدہ تک پہنچنے کے لیے عنقریب ایک اور باضابطہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق رائےہوا جس میں انتخابی اتحاد اور طریقہ کار پر ختمی فیصلہ مرتب ہونے کا قوی امکان ظاہر کیاگیا۔

chitraltimes juif upper chitral meeting

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
58391